نگلیریا وائرس سے 8 سالہ بچے کی موت

نگلیریا وائرس سے 8 سالہ بچے کی موت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)شہر قائد میں نگلیریا وائرس سے 8 سالہ بچے کی موت ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں نگلیریا وائرس سے ایک اور موت کی تصدیق ہوئی، شہر قائد کے علاقے شادمان ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے 8 سالہ ذوہیب کا 3 روز قبل انتقال ہوا۔ڈاکٹرز کے مطابق متوفی کو شدید بخارکی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ ایک روز زیر علاج رہا اور پھردو روز قبل انتقال کرگیا۔میڈیکل رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ زوہیب نگلیریا سے متاثر ہوا اور اس کی موت بھی اسی وجہ سے ہوئی۔حالیہ موت کے بعد کراچی میں نگلیریا سے مرنے والے افراد کی تعداد چار تک پہنچ گئی۔نگلیریا ایک ایسا امیبا ہے، جو اگر ناک کے ذریعے جسم میں داخل ہوجائے تو دماغ کو پوری طرح چاٹ جاتا ہے، جس سے انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے، یہ عموماً گرم پانی میں تیزی سے پرورش پاتا ہے۔
بچہ موت

مزید :

صفحہ آخر -