کورونا حملوں میں پھر تیزی، عید پر سخت ایس او پیز نافذ، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت، تفریحی مقامات، سینما گھروں، شادی ہالز آنیوالوں کیلئے ویکسین لازمی قرار
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) ملک بھر میں جان لیوا وائرس کورونا کے وار جاری مزید ستائیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 37 ہزار 499 ہو گئی۔ پاکستان میں کورونا کی صورتحال ایک بار پھر بگڑنے لگی، مجموعی اموات کی تعداد 22ہزار 582ہو گئی۔ مثبت کیسز کی شرح میں بھی تیزی سے اضافہ ہونے لگا، ملک میں مثبت کیسز کی شرح 4اعشاریہ صفر نو ریکارڈ کی گئی۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 37ہزار 499تک پہنچ گئی ہے،مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 73ہزار 284ہو گئی۔ ملک میں نئے کیسز میں بھی اضافہ،ایک ہزار 980 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9لاکھ 13ہزار 2023ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 48ہزار 85، سندھ میں 3لاکھ 46ہزار 360، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39ہزار 313، بلوچستان میں 27ہزار 961 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں 83ہزار 647،آزاد کشمیر میں 21ہزار 67اور گلگت بلتستان میں 6ہزار 851افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ دوسری طرف نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے عید الاضحی پر کرونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر سخت ایس او پیز نافذ کردیئے، تفریحی مقامات، سینما گھر، شادی ہال، جمنازیم آنے والے افراد کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دیدی گئی، جبکہ ملک میں کرونا کیسز کی شرح 4 فی صد سے اوپر چلی گئی۔ پاکستان کرونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی)نے ڈیلٹا وائرس کے خطرناک نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر کرونا پھیلا کے خطرات لاحق ہیں۔ این سی او سی نے صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیلئے تفصیلی ہدایات جاری کردی ہیں۔ مویشی منڈیوں اور عید سے متعلقہ ایس او پیز کے نفاذ کیلئے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کیلئے تفصیلی چیک لسٹس جاری کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کیلئے بھی تفصیلی چیک لسٹس جاری کر دی گئیں۔ صوبے اپنی اپنی شرح کے لحاظ سے ایس او پیز پر عمل درآمد کے مجاز ہونگے۔ عید الاضحی کے موقع پہ وبا کے پھیلا کی صورت میں، غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود رکھنے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں، جن پر عمل درآمد کا فیصلہ کورونا کے پھیلا کو مدنظر رکھ کر آئندہ چند دن میں کیا جائے گا۔ وبا کے پھیلا کے پیش نظر سیر و سیاحت پر پابندی کا بھی امکان ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے، ایسے تمام افراد کورونا ویکسین جلد لگوائیں۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ا پنے بیان میں این سی او سی کے سربراہ اسدعمر نے کہا کہ پاکستان میں 2 کروڑ 72 لاکھ افراد 50 سال سے زائد عمر کے ہیں، اور 50 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے ہائی رسک سیکٹرز میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے خصوصی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔این سی او اسی کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور کے پی میں سیاحوں کی ہوٹل بکنگ کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے، سیاحتی مقامات کے داخلی راستوں اور ہوٹلوں میں ویکسین سرٹیفیکیٹ کی تصدیق کے لیے طریقہ کار کا اجراء کیا گیا ہے۔ریسٹورنٹس، جمنازیم، سینما گھروں، شادی ہالز انتظامیہ اور آنے والے افراد کے لیے بھی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے،بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنز، اندرون اور بیرون شہر ٹرانسپورٹ پر ایس او پیز عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔این سی او سی نے مساجد اور بازاروں کے لیے پہلے سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ مویشی منڈیوں اور عید سے متعلقہ ایس او پیز کے نفاذ کے لیے بھی احکامات جاری کیے ہیں۔ترجمان این سی او سی نے کہا کہ تمام صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں جبکہ ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے اورحفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔این سی او سی کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے لیے تفصیلی چیک لسٹس جاری کر دی گئیں جبکہ خلاف ورزی کرنے والے افراد اور ادارے کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گیکورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہوتے ہی بلوچستان حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے طرز کی نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔اس بات کا اعلان ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیسز بڑھتے ہی گزشتہ عید سے پہلے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے اچھے نتائج برآمد ہوئے تھے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اپریل کے بعد سب سے زیادہ گزشتہ روز کورونا کی شرح رپورٹ ہوئی۔ گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 9.43 فیصدر ریکارڈ کیا گئی۔ انہوں نے کہا کہ عید قرباں قریب آتے ہی بازاروں اور مویشی منڈیوں میں رش بڑھ گیا ہے۔ ہمسایہ ممالک میں بھی کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اثرات ہم پر پڑھ سکتے ہیں۔لیاقات شاہوانی کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں کاروباری مراکز 10 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریسٹورنٹ میں اب صرف 50 فیصد لوگوں کو کھانا کھانے کی اجازت دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ شادی ہال اور مزارات سخت ایس او پیز کے تحت کھلے رہیں گے جبکہ پورے صوبے میں جمعہ کے روز تمام مارکیٹوں کو بند رکھا جائے گا۔ سینما میں کورونا ویکسینشن والے افراد داخل ہو سکیں گے۔ ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔افغانستان سے کراچی آنے والے 22افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی محکمہ صحت کے مطابق مہلک وائرس سے متاثرہ 22 افراد میں ایک خاتون اور 4 بچے بھی شامل ہیں محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو دنبہ گوٹھ میں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا
کورونا