دہشتگردی ایکٹ کے تحت سعد رضوی مزید 3ماہ کیلئے نظربند، نوٹیفکیشن جاری
لاہور(آئی این پی) کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو انسداد دہشت گردی کے تحت مزید 90روز کیلئے نظر بندکر دیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق سعد رضوی کوٹ لکھپت جیل میں تین ماہ سے16ایم پی او کے تحت نظر بند تھے۔ اب انہیں دہشت گردی ایکٹ کے تحت نظربند کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے فیصلہ سی ٹی ڈی اور پولیس کی درخواست پر نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
سعد رضوی