عیدپرخصوصی ٹرینوں کے اجراء کا اعلان نہ ہونے سے مسافر پریشان
لاہور(نیوز رپورٹر)عیدلاضحی میں چند دن باقی رہ جانے کے باوجود پاکستا ن ریلوے نے خصوصی ٹرینوں کے اجراء کا اعلان ہوا میں اڑا دیا، مسافر شدید تشویش کا شکار، آمدو رفت کاپلان بنانے سے قاصرہے، تفصیلات کے مطابق ہر سال پاکستان ریلوے عید سے کئی روز قبل ہی خصوصی ٹرینوں کی آمدو رفت کا اعلان کردیتا ہے مگر اس مرتبہ ابھی تک اعلان نہیں کیا جاسکتا ملک میں کورونا کے ایک مرتبہ دوبارہ بڑھتے کیسز کے بعد عوام ٹرینوں پر سفر کو ترجیح دے رہی ہے اور پردیسی اپنے علاقوں میں جانے کیلئے ٹرین پر سفر کو ترجیح دیتے ہیں اس مرتبہ وہ شش و پنج کا شکار ہیں کہ کس طرح اپنے اپنے گھروں تک پہنچیں گے اس حوالے سے جب پاکستان ریلوے کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وزارت ریلوے کی جانب سے ابھی تک شیڈول جاری نہیں ہوا جیسے ہی شیڈول جاری ہوگا ہم عوام کو اس سے آگاہ کردیں گے ہم چاہتے ہیں کہ مسافروں کو سفری سہولیات بہترین انداز سے فراہم کریں اور ہمیشہ کی طرح پاکستان ریلوے ان کی خدمت میں پیش پیش رہے امید ہے کہ جلد ہی شیڈول کااعلان کرکے ٹرینوں میں مسافروں کی آمد و رفت کے حوالے سے بکنگ کا آغاز کردیں گے خصوصی ٹرینیں چلانے کیلئے مشاورت جاری ہے۔
ریلوے شیڈول