مویشی منڈیاں جانوروں سے بھر گئیں، خریداروں کا رش، سہولیات کے فقدان پر بیوپاری پریشان 

    مویشی منڈیاں جانوروں سے بھر گئیں، خریداروں کا رش، سہولیات کے فقدان پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(خبرنگار) عیدالاضحی کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد صوبائی دارالحکومت میں مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی آمدمیں مزید تیزی آ گئی،مویشی منڈیاں جانوروں سے مکمل طور پر بھر گئیں۔خریداروں کیساتھ ساتھ بڑے اور خوبصورت جانوروں کو دیکھنے والے شہریوں کا بھی رش بڑھ گیا۔بیوپاریوں نے قیمتیں تین سے چار گنا کر دیں۔خریدار قربانی قریب آنے پر قیمتیں کم ہونے کا سوچ کر واپس لوٹنے لگے۔مویشی منڈیوں میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر، ایس او پیز کی بھی دھجیاں بکھیرنے کا سلسلہ جاری، چارہ سمیت صاف پانی کی عدم دستیابی پر بیوپاری پریشان ہو کر رہ گئے۔ عیدالاضحی کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد مویشی منڈیوں کی رونق میں مزید اضافہ ہو گیا۔ جانوروں کی قیمتیں روز بڑھتی جا ہی ہیں جن میں ایک مشہور نام کالو شاہ پوریا جانور کی قیمت 50 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔اس کے ساتھ دیگر مشہور ناموں والے قربانی کے جانوروں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت سرکاری سطح پر 12 مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں جن میں شاہ پور کانجراں ا، سگیاں سمیت دیگر منڈیوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام سہولیات فراہم کرنے کے اعلانات کے باوجود بیوپاری اور خریدار عدم سہولیات پر سراپا احتجاج بن کر رہ گئے ہیں۔ گندگی کے ڈھیروں سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے جبکہ انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کروانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ خریدار اور بیوپاری بغیر ماسک پہنے منڈیوں میں گھوم پھر رہے ہیں۔ اس حوالے سے کمشنر لاہور محمد عثمان کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ ضلعی افسران مویشی منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر دورہ کر رہے ہیں اور انتظامات و سہولیات کے حوالے سے جائزہ لے کر مسائل حل کئے جا رہے ہیں۔
مویشی منڈیاں 

مزید :

صفحہ اول -