ڈریپ کے پاس تمام ادویات کی قیمتوں کا ریکارڈ ہونا چاہیے،نور محمد مہر 

ڈریپ کے پاس تمام ادویات کی قیمتوں کا ریکارڈ ہونا چاہیے،نور محمد مہر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) تبدیلی سرکار کے دعوے اور وزیراعظم عمران خان کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ماہر ادویات نور محمد مہر نے انکشاف کیا ہے کہ ڈریپ کے پاس 90 ہزار ادویات کی قیمتوں کا مکمل ریکارڈ ہونا چایئے لیکن ایسا نہیں ہے بلکہ الٹی گنگا بہہ رہی ہے، الٹا ڈریپ فارما کمپنیوں سے ریکارڈ طلب کرتا رہتا ہے۔مگر کمپنیوں سے ریکارڈ پرائسنگ آتا ہے نہ ڈریپ کی ویب سائٹ پر ریکارڈ دکھائی دیتا ہے۔ فارما کمپنیاں ازخود اضافہ کر کے سالانہ 250 ارب روپے لوٹ رہی ہیں۔ ڈریپ نے ازخود اضافہ روکنے کیلئے ناکام اور ناکافی  اقدامات کیے ہیں۔ ڈریپ نے 3جنوری 2017، 26 مارچ 2019، او ر 16 جولائی 2020 کو لیٹر جاری کیے کہ فارما کمپنیاں ادویات کی قیمتوں و رجسٹریشن ریکارڈ جمع کروائیں لیکن بڑی فارما کمپنی نے کچھ بھی جمع نا کروایا، اس و جہ سے ڈریپ ویب سائٹ پر اور صوبائی ہیلتھ ویب سائٹ پر ادویات کی قیمتوں کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔حقیقت میں فارماسیوٹیکل مافیا ڈرگ مافیا سے بھی زیادہ طاقت ور ہے۔ نورمہر نے مزید کہا فارما کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں ازخود اضافے کی ایک وجہ ڈریپ کی کرپٹ انتظامیہ ہے۔
ڈریپ

مزید :

صفحہ اول -