ہمیں سیاست کرنے نہیں بدلنے کی ضرورت ہے، خالد مقبول صدیقی
کراچی(آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیں سیاست کرنے کی نہیں بلکہ سیاست بدلنے کی ضرورت ہے، ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کو کس طرح ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، یہاں دو پاکستان ہیں جناح کا پاکستان اور بھٹو کا پاکستان، کونسا پاکستان بہتر تھا مکمل پاکستان یا آدھا پاکستان، جاگیردارانہ پاکستان کے طفیل جاگیردارانہ جمہوریت ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو ایم کیوایم پاکستان کے تحت آرٹس کونسل میں طلبہ کی کیرئیر کونسلنگ کے حوالے سے منعقدہ سیشن سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دنیا میں ملک کے بجائے خطہ ترقی کرتا ہے، پاکستان کے پڑوس میں دنیا کے دو بڑی آبادی والے ملک ہیں،ان کا کہنا تھاکہ بھارت میں 1998میں غربت کی سطح 55فیصد تھی، آج وہاں غربت کی سطح 15سے 20فیصد ہے، کچھ ایسی ہی صورتحال چین میں ہے،خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھاکہ کل تک بنگلا دیش سے مقابلہ ہوتا تھا تو ہم ناراض ہوتے تھے، آج کینیا اور یوگنڈا سے بھی ہمارا مقابلہ نہیں ہے، ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کو کس طرح ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے،انہوں نے کہاکہ یہاں دو پاکستان ہیں جناح کا پاکستان اور بھٹو کا پاکستان، کونسا پاکستان بہتر تھا مکمل پاکستان یا آدھا پاکستان، جاگیردارانہ پاکستان کے طفیل جاگیردارانہ جمہوریت ہے، ہمیں سیاست کرنے کی نہیں سیاست بدلنے کی ضرورت ہے۔
خالد مقبول