میاں بشیر کا بلدیاتی الیکشن میں چیئرمین تحصیل نوشہرہ کا الیکشن لڑنے کا اعلان 

میاں بشیر کا بلدیاتی الیکشن میں چیئرمین تحصیل نوشہرہ کا الیکشن لڑنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف نوشہرہ میں پھوٹ سابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکاخیل مرحوم کے بھائی نے کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کے الیکشن میں آزاد حیثیت سے اپنے گروپ کو اتار دیا جبکہ  میاں شبیرالدین کاکا خیل نے بلدیاتی الیکشن میں چیرمین تحصیل نوشہرہ کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا مجھے اپنی زندگی میں اپنے بھائی میاں جمشید الدین کاکا خیل نے تحصیل نوشہرہ چیئرمین  الیکشن لڑنے کا حکم دیا تھا۔میرا گروپ ضلع بھر میں بلدیاتی سیٹوں پر الیکشن لڑینگے کہ اپنے بھائی (مرحوم)میاں جمشید الدین کی سیاست کا میں  جاننشین ہوں اور آج تک میاں جمشید الدین کی تصویر کے نیچے حجرے میں  میاں جمشید الدین کی  خدمت کی  سیاست  کا تسلسل چلا رہا ہوں میاں شبیر الدین کاکا خیل نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ  الیکشن کے لئے چاروں حلقوں پر میں میاں شبیر گروپ آزاد حیثیت میں اپنے امیدواران کھڑے کرنے کا اعلان کر رہایوں۔  وارڈ نمبر(1) سے فیاض خان وارڈ نمبر (2) سے چوہدری الیاس وارڈ نمبر (3) سے شاہ زیب جان خلیل وارڈ نمبر (4) سے ملک زیارت گل نامزد کر دئے  جن  کو  میں میاں شبیرالدین  سپورٹ کرونگا میاں شبیر الدین کاکا خیل نے بتایا کہ تحریک انصاف حکومت کی کوئی کارکردگی نہی ہے بری طرح سے مہنگائی نے عوام کو گھیرے میں لے رکھا ہے  میاں شبیر الدین نے کہا کہ ہر طرف/ مہنگائی /غربت نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ہمیں پی کے 63/پرشکست بھی حکومتی مہنگائی کی پالیسیوں کے باعث ہوئی تھی وفاقی وزیر پرویز خٹک صحیح کہتے ہیں کہ غربت نہی ہے پرویز خٹک  وزیر ہے بیٹے اراکینِ اسمبلی اور باپ کے کرتا دھرتا ہیں  واقعی پرویز خٹک کے گھر میں غربت نہی ہے   پرویز خان آجائیں میں آپ کو نوشہرہ کینٹ  میں لوگوں کی غربت دکھاوں تحریک انصاف کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کینٹ کے الیکشن کے لئے اپنے امیدواران نامزد کرے گی ان سے ہمارا کوئی تعلق نہی ہوگاتحریک انصاف کے بارے میں اہم فیصلہ بھی بہت جلد کرونگا۔  اس موقع پر تحریک انصاف کے سابق کینٹ صدر میاں شاہ زیب جان خلیل  نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ میں میاں شبیرالدین کاکا خیل گروپ پر فخر کرتا ہوں اور میاں شبیرالدین کاکا خیل گروپ سے وارڈ نمبر (3)سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہا ہوں تحریک انصاف سے کوئی تعلق اب نہیں رہا