نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈی میں پرانہ تاریخی قبرستان کے دھنسنے کا خطرہ
نوشہرہ (بیور ورپورٹ)نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈی میں پرانہ تاریخی قبرستان کے دھنسنے کا خطرہ علاقہ کے نکاسی آب کا پانی قبرستان میں داخل ہونے کی وجہ سے پورے قبرستان میں سیلاب کا منظر ہوتا ہے جس کی وجہ سے قبروں کی بے خرمتی ہو رہی ہے مقامی رہائشیوں نے بھی اپنے گھروں کے پانی کا رح قبرستان کی جانب کیا ہوا ہے اور بارش ہونے پر گھروں کی چھتوں پر جمع ہونے والا سارا پانی قبرستان مین داخل ہو کر قبروں کے دھنسنے کا باعث بن رہا ہے قرستان کے چوکیدار کا کہنا ہے کہ قبرستان کے آس پاس رہائش پزیر لوگوں کو ہزار بار سمجھایا گیا کہ اپنے گھروں کے پانی کا رح قبرستان کے موڑ دیا جائے لیکن اس کے باوجود مقامی لوگ قبروں کی بے حرمتی کر رہے ہے مصری بانڈہ زیرک خیل قبرستان میں دفن مردوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارے آبا اجداد کی قبرے اسی قبرستان میں ہے ہم کسی صورت اپنی بزرگوں کی قبروں کی بے حرمتی برداشت نہیں کرینگے ان کا کہنا تھا کہ مقامی رہائشی اپنے گھروں کے نکاسی اب اور چھتوں کے پانی کا رح قبرستان کے موڑ کر دوسری جانب کرے بصورت دیگر ہم کاروائی پر مجبور ہو جائے گے،انہوں نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن سے مطالبہ کیا کہ زیرک خیل قبرستان کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے