تمام پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر جامعات، کالجز اور ڈگری ایورڈنگ ادارے وں کے موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کااعلان کر دیا
پشاور (سٹی رپورٹر) محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوانے تمام پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر جامعات، کالجز اور ڈگری ایورڈنگ ادارے وں کے موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کااعلان کر دیا ہے محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق موسم گرما تعطیلات 31 جولائی 2021 تک بڑھا دی گئی۔ تمام پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر جامعات، کالجز اور ڈگری ایورڈنگ ادارے بند رہیں گے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کے مطابق تمام جاری اور طے شدہ امتحانات شیڈول کے مطابق ایس او پیز کیساتھ جاری رہیں گے۔