سرائے نورنگ‘ اغواء ہونیوالا ٹیکسی ڈرائیور کار سمیت بحفاظت بازیاب
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)لکی مروت پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے پچھلے ماہ تھانہ غزنی خیل کی حدود سے تاوان کے لئے اغوا ہونے والا نور خان نامی ڈرائیور کو موٹر کار سمیت سب ڈویژن بیٹنی کی پہاڑوں میں بحفاظت بازیاب کرالیاجب کہ مبینہ پولیس مقابلے میں دو اغواء کار ہلاک ہوگئے۔ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت عمران خان نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ماہ تھانہ غزنی خیل کی حدود میں نامعلوم اغواء کاروں نے تاوان نے کے لئے نور خان سکنہ باز کلہ موٹر کار سمیت اغواء کرلیاگیا اوراغواء کاروں نے مغوی کے خاندان سے 55لاکھ روپے تاون کا مطالبہ کررہے تھے۔ریجنل پولیس آفیسر بنوں ساجد علی خان کے احکامات پر مغوی کی باحفاظت بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ان کی قیادت میں سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی۔اسپیشل ٹیم میں ڈی ایس پی ہیڈکواٹر اقبال مہمند، ڈی ایس پی بنوں رضوان خان، سب انسپکٹر دمسازخان شامل تھے۔ گزشتہ روز لکی مروت پولیس اور بنوں پولیس نے بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ کامیاب آپریشن کرتے ہوئے مغوی کی بازیابی کے لئے سپیشل ٹیم نے خیبر پخوتنخواہ پولیس کے جدید کمپوٹرائز نظام سے استفادہ لیتے ہوئے اغواکاروں کے مواصلاتی سگنل کو ٹریس کرتے ہوئے مغوی کا موجودہ لوکیشن کے ذریعے سب ڈویژن بیٹنی کے علاقے وارگاڑی کی پہاڑوں سے مغوی کو باحفاظت بازیاب کیا جب کہ مبینہ پولیس مقابلے میں دو اغواکار ہلاک ہوگئے اوراسلحہ برآمد کرلیاگیا۔۔ مزیدکہاکہ تفتیش جاری ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری نے اہم کاروائی کرنے پر آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس آفسران اور اہلکاروں کو ایک لاکھ روپے نقد کااعلان کردیا گیاہے۔مغوی کے خاندان نے باحفاظت بازیابی پر لکی مروت پولیس کا شکریہ ادا کیا۔