شبقدر مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
شبقدر (نمائندہ خصوصی) شبقدر مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق، مستورات کے تنازعہ پر سبحان خوڑ میں ملزمان کی فائرنگ سے حفیظ اللہ جاں بحق جبکہ ماربل فیکٹری میں پتھر آرے کی زد میں آکر مزدور جانبحق ہو گئے۔ شبقدر سبحان خوڑ میں نصرت زئی کے رہائشی افغان باشدہ حفیظ اللہ گھاس کاٹ رہے تھے کہ اس دوران ملزمان نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتول کے بھائی امداد اللہ نے تھانہ شبقدر میں رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان خاندان عرف وطن، شیر محمد، سخی پسران اوثر و دیگر کے ساتھ مستورات تنازعہ چلا آرہا ہے جس پر ملزمان نے فائرنگ کرکے ان کے بھائی حفیظ اللہ کو قتل کر دیا ہے تھانہ شبقدر نے مقدمہ درج کرکے مزید تفیش شروع کر دی ہے دوسرے واقعہ میں ماربل انڈسٹری میں بلال نامی محنت کش ماربل پتھر کاٹتے ہوئے آرے کی زد میں آکر شدید زخمی ہوئے جو کہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ لاش ٹی ایچ کیو منتقل کر دی گئی جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔