احساس پروگرام کے ذریعے خواتین کو خوار کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے‘ عنایت آفریدی

احساس پروگرام کے ذریعے خواتین کو خوار کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے‘ عنایت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ (سٹاف رپورٹر) احساس پروگرام کے ذریعے خواتین کو خوار کہرنے کا سلسلہ بند کیا جائے 12 ہزار روپے کے لیے دن بھر خواتین دھوپ میں کھڑی رہتی ہیں حکومت گھروں میں یہ رقم ادا کرنے کے لیے اقدمات کرے ان خیالات کا اظہار سابقہ ناظم ملک عنایت اللہ آفریدی نے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کوھاٹ میں مختلف مقامات پر احساس پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے مستحق خواتین میں تقسیم کیے جا رہے ہیں مگر افسوس ان 12 ہزار روپے کے لیے ان خواتین کو گھنٹوں دھوپ میں لائنوں میں کھڑا رکھا جاتا ہے جہاں ان خواتین کے لیے نہ تو بیٹھنے کا کوئی انتظام ہوتا ہے نہ پینے کے صاف پانی کا اور نہ ہی ان کے لیے کسی سائے کا انتظام ہوتا ہے جو کہ سراسر زیادتی اور پختون روایات کے خلاف ہے ملک عنایت اللہ آفریدی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان خواتین کو عزت کے ساتھ یہ رقم گھروں میں دی جائے تاکہ ہماری ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی عزت نفس متاثر نہ ہو۔