ضیاء اللہ بنگش اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیر خان اور تبلیغی مرکز کے امراء‘ شوریٰ کے اراکین کیساتھ اجلاس

ضیاء اللہ بنگش اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیر خان اور تبلیغی مرکز کے امراء‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (سٹاف رپورٹر) چیئرمین ڈیڈک کمیٹی کوھاٹ ضیاء اللہ بنگش اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیر خان اور تبلیغی مرکز کے امراء‘ شوریٰ کے اراکین کے ساتھ میٹنگ میں تبلیغی مرکز کے پنڈی روڈ گیٹ پر ریلوے پھاٹک مسئلے پر فیصلہ کی نشست کی گئی اجلاس میں ریلوے پھاٹک کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا اور محکمہ ریلوے کے قواعد و ضوابط کے مطابق ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش کو اس کا سپانسر مقرر کیا گیا اور اس پھاٹک کی تنصیب پر آنے والے تمام اخراجات کے لیے فنڈز بھی ضیاء اللہ بنگش فراہم کریں اور ریلوے حکام تین یوم کے اندر رپورٹ تیار کر کے وفاقی محکمہ ریلوے پاکستان کو بھجوانے کے ذمہ دار ہوں گے واضح رہے کہ یہ گیٹ مقامی قومی اور بین الاقوامی تبلیغی جماعتوں کی آمدورفت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے بند ہونے کی خبروں سے تبلیغی جماعت سے منسلک افراد اور عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی تھی ضیاء اللہ بنگش کے اس اقدام کو عوام بالخصوص تبلیغی مرکز کی مجلس شوریٰ اور اس سے منسلک ہزاروں افراد نے سراہا۔