شبقدر اور تنگی تحصیلوں میں گھر گھر گیس کہ سہولت دینے کا وعدہ پورا کرینگے‘ انور تاج
شبقدر (نمائندہ خصوصی)ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع ملک انور تاج نے کہا ہے کہ شبقدر اور تنگی تحصیلوں میں گھر گھر گیس کہ سہولت دینے کا عہد پورا کرکے دم لیں گے۔ حکومت پسماندہ اور سابقہ ادوار میں ترقیاتی کاموں سے محروم علاقوں کی تر قی پر خصوصی اور ترجیحی بنیادوں پر توجہ دے رہی ہیں۔ چارسدہ میں بجلی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کئی اہم منصوبے شراع کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں یونین کونسل حسن زئی میں سوئی گیس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ اس موقع پر سابقہ ممبر ضلع کونسل حاجی جاوید عمر، نوجوان رہنماء عادل خان حلیم زئی، ارشاد ایڈوکیٹ، سابقہ ممبر ضلع کونسل شمشیر خان، ارشاد تنگی،نجات خان، سابقہ تحصیل ممبر محمد فیاض خان، کامران حلیم زئی اور دیگر مقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ شبقدر اورتحصیل تنگی میں بجلی صارفین کے مسائل کے مستقل حل کیلئے دو نئے بجلی فیڈرز کی تعمیر پر جلد کام کا آغاز ہوگا جس کیلئے ان علاقوں میں زمین متعین کی جا چکی ہیں اس کے علاوہ ضلع چارسدہ میں سوئی گیس کے کم پریشر کا مسئلہ بھی مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ایک نئی پائپ لائن بچھائی جارہی ہیں جس سے ان علاقوں میں سوئی کی فراہمی میں تمام رکاوٹیں دور کی جائیگی۔ ملک انور تاج نے کہا کہ شبقدر میں یونیورسٹی کیپمس اور ٹیکنیکل کالج کے قیام کیلئے پیپر ورک مکمل ہو چکا ہے جس سے علاقے میں تعلیمی وسائل اور مواقع بڑھے گے۔ ملک انور تاج نے مزید کہا کہ شبقدر اور تنگی تحصیل میں کوئی گھر سوئی گیس کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھے گے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ مومند ڈیم کی تعمیر سے علاقے میں زرعی انقلاب آئے گا جبکہ تعلیم، صحت اور مواصلات کے شعبوں میں بھی ترقی دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ جلد حسن زئی یونین کونسل کے بعد یونین کونسل ایم سی تھری کے علاقہ گونڈہ میں بھی سوئی گیس منصوبے کا افتتاح کرئینگے انہوں نے کہا کہ متنازعہ دیہات کی ترقی اور عوام کودرپیش مسائل کیلئے کیلئے ان علاقوں کی ترقی پر تر جیحی توجہ دی جائیگی۔ اس موقع پر ملک انور تاج نے حسن زئی میں سوئی گیس منصوبہ کا افتتاح بھی کیا۔