اسحاق خان خٹک کی تاجران نوشہرہ کے سابق صدر خالد خان آفریدی سے ملاقات 

اسحاق خان خٹک کی تاجران نوشہرہ کے سابق صدر خالد خان آفریدی سے ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک کے فرزند محمد اسحاق خان خٹک کا مرکزی انجمن تاجران نوشہرہ کے سابق صدر خالد خان آفریدی سے اہم ملاقات تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے فرزند محمد اسحاق خان خٹک کا مرکزی انجمن تاجران نوشہرہ کے سابق صدر خالد خان آفریدی کی رہائش گاہ پر ان سے اہم ملاقات موجودہ سیاسی صورتحال اور کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کے الیکشن کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال اس موقع پر ڈاکٹر جہانگیر بھی موجود تھے دونوں رہنماں نے موجودہ سیاسی صورتحال بلدیاتی الیکشن اور کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کے الیکشن پر بات چیت کی بلدیاتی اور کنٹونمنٹ الیکشن کے انتخابات کے اعلان کے بعد نوشہرہ کی تمام سیاسی پارٹیاں متحرک ہوگئی ہے تمام بڑے سیاست دان بلدیاتی اور کنٹونمنٹ الیکشن میں اپنے امیدواروں الیکشن میدان میں اتارنے کے لیے آپنے  پارٹی کارکنوں کے ساتھ بھرپور رابطوں میں ہیں *