جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کی مجلسِ عاملہ امراء و نظماء کا اجلاس 

      جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کی مجلسِ عاملہ امراء و نظماء کا اجلاس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کی مجلسِ عاملہ اور پشاور کوہاٹ ڈیرہ اسماعیل خان نوشہرہ مردان ہری پور ایبٹ آبادسوات کے امراء و نظماء کا اجلاس صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمٰن کی صدارت میں مفتی محمود مرکز پشاورمیں منعقد ہوا جسمیں ارکان مجلسِ عاملہ مولانا عطاء الحق درویش سید ہدایت اللہ شاہ مفتی فضل غفور مفتی عبیداللہ مولانا امان اللہ حقانی آصف اقبال داوزء عبدالجلیل جان نورالاسلام حاجی دانشمند اسرارِ مروت اور متعلقہ اضلاع کے امراء و نظماء نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش نے کینٹونمنٹ بورڈ اور متوقع بلدیاتی انتخابات سے متعلق اضلاع کی تیاریوں اور دیگر اہم آمور تفصیلات بیان کی جبکہ سابق ناظم اعلی ھنگو و صوبائی نائب امیر مفتی عبیداللہ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے کینٹونمنٹ بورڈ اور آیندہ بلدیاتی انتخابات کے خدو خال اور حکومت کے پیشِ کردہ نئے نظام سے متعلق شرکائے اجلاس کو بریفننگ دی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر پی ڈی ایم نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تو جمعیت علماء اسلام کینٹونمنٹ بورڈ اور متوقع بلدیاتی انتخابات میں  بھرپور حصہ لیگی اور آس سلسلے میں پی ڈی ایم کی جماعتوں کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کریں گی جے یوآئی نے وسطیٰ جنوبی اضلاع ہزارہ وملاکنڈ ڈویژن میں انتخابی طریقہ کار تنظیمی رابطوں کے لیے صوبائی سطح پر صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی جس کے ارکان مفتی فضل غفور مفتی عبیداللہ مولانا امان اللہ حقانی اور عبدالجلیل جان ہونگے اجلاس کے فیصلے کے مطابق آیندہ مجلسِ عاملہ کا اجلاس 31 جولائی اور شوری کااجلاس یکم اگست کو پشاورمیں ہوگا اجلاس میں وفاق المدارس العربیہ کے صدر مولانا عبدالرزاق سکندررح  اور شیخ الحدیث مولانا سید غلام نبی شاہ رح کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی وفات کو امت مسلمہ کے لیے بڑا المیہ قرار دیا اس موقع ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی