وزیر اعلیٰ کو بلاول پر تنقید سے پہلے سوچنا چاہئے‘ روبینہ خالد

وزیر اعلیٰ کو بلاول پر تنقید سے پہلے سوچنا چاہئے‘ روبینہ خالد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخواکی سینئررہنماسینیٹرروبینہ خالد نے بونیرجلسہ میں وزیراعلیٰ محمودخان کے بیان پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کٹھ پتلی وزیراعلی کو بلاول بھٹوکیخلاف بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے صوبے میں مسلسل 8سال حکومت کرنے کے بعد صوبے کی مین شاہراہیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں اسکے علاوہ چھوٹی سڑکیں بھی چلنے کے قابل نہیں جبکہ آبپاشی کے نظام کو بھی برباد کرکے رکھ دیا گیاہے،سینٹر روبینہ خالدنے کہاکہ سندھ حکومت کی کارکردگی کی بجائے اپنے صوبے کے عوام پرر حم کریں جس محکمہ پر بھی نظر ڈالیں تو وہ تنزلی کے راستے پر گامزن ہے صوبے میں بجلی لوڈشیڈنگ کیساتھ ساتھ گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے عوام کی چیخیں نکل گئیں انہوں نے کہاکہ ٹورازم کی بات کرنے والوں کو تو یہ بھی معلوم نہیں کہ کالام جیسے اہم سیاحتی مقام میں نہ تو موبائل نیٹ ورک کام کرتا ہے اور نہ ہی اے ٹی ایم موجود ہے سیاحت تب ترقی کریگا جب سیاحتی مقامات بنیادی سہولیات سے آراستہ ہو کے پی کے سیاحتی مقامات میں صحت کی سہولت توندارد مگر وہاں تو موبائل نیٹ ورک بھی کام نہیں کرتا انہوں نے کہاکہ وزیراعلی صاحب کو آئند ہ الیکشن میں پتہ چل جائے گا کہ کون نالائق ہے اور کون لائق،اگر آزدانہ الیکشن ہو تو تحریک انصاف کو پتہ چل جائے گا کہ کون لیڈر ہے اور کون سلیکٹیڈ ہے۔