صوابی‘ موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ‘ تاجر جاں بحق
صوابی(بیورورپورٹ)موضع تورڈھیر کے مین بازار میں دوکان میں دن دیہاڑے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دوکاندار جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس تھانہ تورڈھیر کی رپورٹ کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو صدام کی کریانہ ہول سیل کی دوکان میں داخل ہو گئے اور ان سے اسلحہ کی نوک پر رقم چھیننے کی کوشش کر رہے تھے کہ صدام کی مزاحمت پر ڈاکو وں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دوکاندار صدام اور ایک شخص شدید زخمی ہو گئے جنہیں باچا خان ہسپتال شاہمنصور منتقل کر دیا گیا۔ہسپتال کے مطابق دوکاندار صدام زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا تورڈھیر پولیس موقع پر پہنچی اور نامعلوم دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں کی گرفتاری کے لئے علاقہ بھر میں آپریشن شروع کر دی۔ڈی پی او صوابی نے بتایا کہ پولیس اس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے اور بہت جلد ملزمان قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے۔