صوابی پولیس اور اشتہاریوں میں فائرنگ کا تبادلہ‘ اشتہاری زخمی

  صوابی پولیس اور اشتہاریوں میں فائرنگ کا تبادلہ‘ اشتہاری زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)صوابی پولیس اور مجرمان اشتہاری کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک مجرم اشتہاری جوابی کارروائی کے دوران زخمی ہو گیا جب کہ پولیس نے مجروح سمیت دو مجرمان اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے اتوار کو ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ علاقہ پابینی میں مجرمان اشتہاری کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی صوابی بشیر احمد یوسفزئی اور ایس ایچ او عجب درانی کی قیادت میں پولیس پارٹی نے جب ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں پولیس کو اپنی حفاظت کی خاطر جوابی کارروائی کرنی پڑی اس دوران فائرنگ سے ایک مجرم اشتہاری شمیم سکنہ پابینی زخمی ہو گیا پولیس نے مجروح شمیم اور دوسرے مجرم اشتہاری امین کو دو عدد کلاشنکوف، تین عدد میگزین اور درجنوں کارتوس سمیت گرفتار کر لیا ملزمان نے پندرہ جون کو اپنی مخالفین ظہور خان ان کے بھائی ناز امین اور بھانجے عارف خان ساکنان پابینی پر اس وقت فائرنگ شروع کی جب وہ موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں جارہے تھے فائرنگ سے موٹر سائیکل میں آگ لگنے سے تینوں بری طرح جھلس گئے جس کے نتیجے میں ظہور خان اور ناز امین جاں بحق جب کہ ان کا بھانجا عارف خان زخمی ہوا۔