مظفر آباد، 5ڈاکوؤں کا وکیل کے  گھر دھاوا، لوٹ مار،خوف وہراس

مظفر آباد، 5ڈاکوؤں کا وکیل کے  گھر دھاوا، لوٹ مار،خوف وہراس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) تھانہ مظفر آباد کے علاقے القریش ہاسنگ سوسائٹی فیز ون میں ڈکیتی کی واردات۔پانچ نامعلوم مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر ایڈوکیٹ کے گھر گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بناکر 8تولے طلائی زیوارات سمیت لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ کر فرار(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
 ہونے میں کامیاب ہوگئے۔جبکہ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حسب روایت کاغذی کارروائی کی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ مظفر آباد کے علاقے القریش ہاسنگ سوسائٹی فیز ون میں رہائش پذیر ایڈووکیٹ شیخ عمران کے گھر گزشتہ روز پانچ نامعلوم ڈاکو گھس آئے۔جہنوں نے آتے ہی اسلحہ کے زور پر ایڈوکیٹ شیخ عمران سمیت بیوی بچوں کو ایک کمرے میں یرغمال بنا دیااور آدھے گھنٹے تک گھر کی تلاشی میں مصروف رہے۔اس دوران ڈاکووں نے گھر کی تمام الماریاں کو توڑ دیا۔دوران واردات ڈاکووں نے گھر سے 7 لاکھ روہے کی نقدی,اور 8 تولہ سونا لوٹ لیا۔اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔بتایا جارہا ہے کہ ڈاکو دو موٹر سائیکلز پر سوار ہو کر آئے تھے۔اور واردات کے بعد ڈاکو چھینے ہوئے موبائل فونز گھر کے باہر کوڑے دان میں پھینک گئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک کلو میٹر کے فاصلے ہر تھانہ مظفر آباد چوکی بھی موجود یے۔اس کے باوجود ڈاکووں نے کوٹ مار کی۔جس کے بعد پر پولیس نے کارکردگی پر کئی سوالات نے جنم لیا ہے۔واضح رہے مذکورہ واقعہ کی اطلاع پر تھانہ مظفر آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔جہنوں نے حسب روایت موقع سے شواہد اکٹھے کیئے۔اور چلے گئے۔
لوٹ مار