ہارون آباد کی تعمیر ترقی اور خدمت خلق مشن، اعجاز الحق
ہارون آباد (نامہ نگار) ہارون آبادتعمیر و ترقی اور خدمت خلق کی سیاست کو مشن اور عزم بنا کر عملی طور پر اس راستے پر گامزن ہیں،منفی سوچ اور پروپیگنڈہ کی بجائے کام کو ترجیح دیتے ہیں، سیاست میں کارکردگی ہی اصل معیار ہے جس پر سیاسی رہنماؤں کو پرکھا جاتا ہے،علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے نہایت خوش آئند اور قابل ستائش پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور علاقے کی بہتری کے سوا کوئی اور ایجنڈا نہیں ہے،ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے صرف خود نمائش کے سہارے سیاسی مداری پن کرتے ہیں اور ان کی سیاست علاقے(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)
میں صفر ہو چکی ہے اور وہ علاقے میں پروپیگنڈا اور جھوٹ کا پرچار کرتے ہیں لیکن ہمارا وژن صرف اور صرف علاقے کی بہتری اور ترقی ہے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے چیئر مین مسلم لیگ ضیاء حاجی محمد یٰسین اور سابق صوبائی پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضیٰ سابق ایم پی اے کے ہمراہ ریسٹورنٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پروفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین نے اس موقع پر دعائے خیر کرائی،مسلم لیگ ضیاء کے چیئرمین حاجی محمد یٰسین نے کہا کہ ہماری خدمت کا مشن وسیع سے وسیع تر ہو رہا ہے اور سیاسی مخالفین کے پاس باتوں کے سوا کچھ نہیں ہے اور افسوس کی بات ہے کہ انہیں عوامی بہتری اور ترقی سے کوئی سروکار نہیں اور وہ ہمیشہ منفی سوچ کے تحت غلط فہمی پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن عوام آ لحمدااللہ باشعور ہیں اور ہر چیز کی حقیقت کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، چوہدری غلام مرتضیٰ سابق ایم پی اے نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اور عملی وژن ہی سچی اور شفاف سیاسی طرز عمل ہے اور ہمارا سیاسی سفر اسی ایک نکتہ پر مرکوز ہے، باتوں سے دنیا میں کچھ بھی ممکن نہیں ہے اور یہ بات بہت اہم ہے کہ عوام باتوں اور عمل میں فرق جانتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سیاسی شعور بیدار ہو گیا ہے اور عوام اپنی بہتری کیلئے کام کرنے کی سیاست کے ساتھ ہیں اور ہمیں اس سے بہت حوصلہ ملتا ہے اور ہمارا کردار مزید مضبوط اور فعال ہو جاتا ہے۔
اعجاز الحق