عید:ڈیرہ میں سیکورٹی الرٹ کرنیکا حکم،اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)آر پی ا وفیصل رانانے عید الضحیٰ کے موقع پر ریجن میں لگائی گئی قانونی مویشی منڈیوں،شاپنگ مالز اور تجارتی مارکیٹوں کے سیکورٹی آڈٹ کا حکم دے دیا،قانونی مویشی منڈیوں میں (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)
جانوروں کی خرید و فروخت جبکہ بازاروں میں عید کی خریداری کے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر پولیس پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے،بازاروں میں پولیس کے پیدل گشت میں لیڈی پولیس بھی حصہ لے گی،آر پی او کی ہدایات جاری، ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات پر عمل کر تے ہو ئے ریجن بھر کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،راجن پور،مظفر گڑھ اور لیہ کے ڈی پی اوز کو عید الضحیٰ کے موقع پر لگنے والی قانونی مویشی منڈیوں،شاپنگ مالز اور تجارتی مارکیٹوں کے سیکورٹی آڈٹ کے احکامات جاری کئے،آر پی ا وفیصل رانا نے کہا کہ عید قربان کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خروید و فروخت کے لئے قانونی طریق کار کے تحت لگنے والی مویشی منڈیوں میں لاکھوں روپے کے کاروبار کی وجہ سے وارداتوں کے خدشات بڑھ جاتے ہیں،ضروری ہے کہ قانونی مویشی منڈیوں کے سیکورٹی انتظامات کو از سر نو رویو کیا جائے،ڈی پی اوز اس طرح کے انتظامات کریں کہ ان منڈیوں کی ہر قسم کی قانون شکنی کی واردات کے امکانات اور خدشات کو کم سے کم کیا جائے،آر پی او نے کہا کہ عید الضحیٰ کی خریداری کی وجہ سے مردو خواتین کا رش بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے ڈکیتی،چوری اور چھینا چھپٹی کی وارداتوں کی خدشات معمول سے زیادی بڑھ جاتے ہیں ان وارداتوں کو روکنے اور عوام کو عید الضحیٰ کی خریداری کے حوالے سے مکمل محفوظ ماحول دینے کے لئے ضروری ہے کہ خریداری کے حوالے سے جہاں پر عوام کا رش زیادہ ہو وہاں پر پولیس گاڑیوں کی پٹرولنگ جاری رہے،جبکہ بازاروں میں پولیس اہلکار پیدل پٹرولنگ بھی کریں،جن میں لیڈ ی پولیس بھی شامل ہو،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ایس ایچ اوز شاپنگ مالز اور تجارتی مارکیٹوں میں سی سی ٹی کیمروں سمیت پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز کی تعیناتی ان کے پاس جدید فعال اسلحہ کی موجودگی کو یقینی بنائیں کسی قسم کی واردات کی صورت میں ذمہ دار پولیس والوں کا پولیس رولز کے تحت محکمانہ احتساب ہو گا۔جبکہریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے عید الضحیٰ کے مذہبی تہوار کو بھر پور سیکورٹی دینے پر فوکس کر لیا ہے،انہوں نے گزشتہ روز ریجن کے چاروں اضلاع راجن پور،لیہ،مظفر گڑھ اور ڈی جی خان کے پولیس افسران سے نماز عید الضحیٰ کے اجتماعات کے حوالے سے رپورٹ طلب کی،جس میں بتایا گیا کہ سال گزشتہ ریجن بھر میں 1320مساجد اور25کھلے مقامات پر نماز عید الضحیٰ کے اجتماعات منعقد ہوئے،اس سال اس تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ عید الضحیٰ سے ایک ہفتہ قبل نماز عید الضحیٰ کے اجتماعات کی سیکورٹی کے حوالے سے باقاعدہ سیکورٹی پلان ترتیب دے کر آر پی ا وآفس کو رپورٹ کی جائے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے نماز عید الضحیٰ کے اجتماعات کی انتظامیہ سے مکمل مشاورت کی جائے،انہوں نے عید الضحیٰ کے موقع پر پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی پلان میں ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں اور افسران نماز عید الضحیٰ کے اجتماعات سے کم از کم ایک گھنٹہ قبل سیکورٹی ڈیوٹی سنبھال لیں گے،جن کو سرکل افسران چیک کریں گے جبکہ ڈی پی او سارے سیکورٹی پلان پر عمل درآمد کو کاؤنٹر چیک کریں گے،آر پی ا وفیصل رانا نے کہا کہ این سی او سی کی جانب سے ملک میں کورونا کیسز ایک بار پھر بڑھنے کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں،عید الضحیٰ کے اجتماعات میں ہم نے پیار و محبت سے ان ایس اوپیز پر بھی عمل کروانا ہے جو عید الضحیٰ کے موقع پر این سی او سی کی جانب سے جاری ہوں گے،آر پی ا وفیصل رانا نے کہا کہ واضح اور دو ٹوک پالیسی ہے کہ کوئی کالعدم تنظیم یا فورتھ شیڈول میں شامل شخص قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے سمیت کسی قسم کی کوئی سرگرمی نہیں کر سکتا،کسی جگہ پر ایسا ہوا تو اسے ایس ایچ او کی غفلت سمجھا جائے گا،آر پی ا وفیصل رانا نے کہا کہ اگر کسی کالعدم تنظیم کی طرف سے بزور طاقت قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی شکائت ہو تو عوام فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں قانون فوری حرکت میں آئے گا،آر پی او نے کہا کہ ان تمام امور کی مانیٹرنگ کے لئے آر پی ا وآفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جو24/7کام کرے گا۔
فیصل رانا