ڈیرہ غازیخان:آبادی کا عالمی دن، سیمینار، آگاہی واک کاانعقاد

ڈیرہ غازیخان:آبادی کا عالمی دن، سیمینار، آگاہی واک کاانعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں آبادی کا عالمی دن منایا گیامحکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا ڈائریکٹر پاپولیشن ڈیرہ (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
غازیخان ہمامہدی لغاری نے سیمینار اور واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی آبادی کے ساتھ تیزی سے بڑھتے مسائل انسانی بقاء کے لئے خطرہ ہیں آبادی میں بے پناہ اضافہ صحت، تعلیم اور روزگارکے مسائل کو بڑھا دیتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ دن آبادی اور وسائل میں توازن کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے بڑھتی آبادی سے متعلقہ مسائل پر قابو پانے کے لئے حکومتی کاوشوں کے ساتھ عوام کا تعاون ناگزیر ہے بڑھتی آبادی پر قابو پا کر عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ہمامہدی لغاری نے کہا کہ سماج میں بہبود آبادی کا شعور بیدار کرنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے اس موقع واک کے شرکاء نے آگاہی بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔
عالمی دن