ملتان، عید کیلئے سکیورٹی پلان فائنل
ملتان (وقائع نگار) پٹرولنگ پولیس نے عید الا اضحی کے موقع پر سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔جس کے مطابق پٹرولنگ پولیس بیٹ ایریا میں موجود عید گاہوں، مساجد(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
اور امام بارگاہوں پر عید نماز کے دوران موثر گشت کرتے ہوئے سیکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔مویشیوں کی باربرداری کی وجہ سے روڈز پر معمول سے زیادہ ٹریفک کارش ہوتا ہے۔جسکی وجہ سے روڈ بلاک و ٹریفک حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ٹریفک کے آزادانہ بہا اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور عیدالاضحی کے موقع پر مویشی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔بیٹ ایریا پوسٹ سے گزرنے والی گاڑیوں جن پر مویشی لوڈ ہوں کو راہ داری و مناسب دستاویزات چیک کی جائیں تاکہ مویشی چوری کی وارداتوں پر قابو پایا جاسکے۔مزید موبائل ایجوکیشن یونٹ انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاویداقبال عاربی نے پبلک مقامات پراور مویشی منڈی میں شہریوں کو کہا کہ اس موقع پرعوام الناس کی جان و مال کا تحفظ ورہنمائی پٹرولنگ پولیس کی ذمہ داری ہے۔مثر گشت وہ ناکہ بندی کرکے مشکوک جرائم پیشہ اور شرپسند عناصر کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہیپٹرولنگ پولیس عوام دوست فورس ہے جو کہ چوبیس گھنٹے عوام الناس کیتحفظ خدمت اور رہنمائی کیلیے کوشاں ہے۔عید الاضحی پرکرونا وائرس کی وجہ سیایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی خرید وفروخت کیلئے مویشی منڈی میں ماسک اور گلوز پہن کر جائیں بچوں اور بزرگوں کو مویشی منڈی اپنے ساتھ ہرگز نہ لے کر جائیں۔حکومت کی طرف سے سے مزید معلوماتی موباہل ایپلیکیشن ڈان لوڈ کرکے گھر بیٹھیجانوروں کی خرید و فروخت سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔موبائل ایجوکیشن یونٹ ٹیم نے معلوماتی پمفلیٹ اور بروشر بھی تقسیم کیے۔
فائنل