طالبعلم ہلاکت کیس، آئی جی پنجاب کا نوٹس، تحقیقات کاحکم
چوک سرورشہید (نمائندہ پاکستان،سپیشل رپورٹر) گورنمنٹ ڈگری کالج چوک سرورشہید کے بی ایس کیمسٹری کے طالب علم محمد کامران پرعلاقہ کے بااثر زمینداران کے بیٹوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج چوک سرورشہید گیٹ کے سامنے ایک ماہ قبل تشدد کیا۔جس پر گورنمنٹ ڈگر ی کالج کے طلباء کے احتجاجی مظاہروں کے بعد ان ملزمان کے خلاف تھانہ چوک سرورشہید میں (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔لیکن ملزمان گرفتار نہ ہوئے تھے لیکن بااثر زمینداران نے طالب علم محمد کامران کو مقدمہ واپس لینے کے لئے مبینہ طور پرڈرانا دھمکانا شروع کردیا تھا۔ اسی دوران میں محمد کامران ایک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا تھا۔ گورنمنٹ ڈگری کالج کے سینکڑوں طلباء اور جاں بحق ہونے والے محمد کامران کے وارثان نے چند روز قبل روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ محمد کامران کے کار حادثہ میں جاں بحق ہونے کی تحقیقات کی جائیں، مبینہ طور پر وارثان اور گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلباء کو شبہ ہے کہ محمد کامران کو حادثہ میں دانستہ مارا گیا ہے تاکہ اسے مقدمہ سے باز رکھا جائے۔ جس پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے نوٹس لینے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا اور اسی سلسلہ میں حادثہ کے13 روز بعد نامعلوم کارسواروں کے خلاف مقدمہ نمبر445/21 بجرم 322/337G/279 ت پ درج رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز اعلیٰ سطح پر کردیا گیا ہے۔
حکم