فرید ایکسپریس حادثہ سے بال بال بچ گئی، تحقیقات شروع

فرید ایکسپریس حادثہ سے بال بال بچ گئی، تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 گگو منڈی(نامہ نگار)ڈرائیور کے بروقت ایمر جنسی بریک لگانے سے کراچی سے لاہور جانے والی فرید ایکسپریس حادثہ سے بال بال بچ گئی بجلی کا پول لے جاتے ہوئے ٹریکٹر چین ٹوٹنے سے پھاٹک کے درمیان پھنس گیا کہ اسی دوران ٹرین آ پہنچی تفصیلات کے(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
 مطابق گزشتہ روز شام چار بجے کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی 37اَپ فرید ایکسپریس جب گگو منڈی سے آٹھ کلو میٹر دور اڈا کواٹر کے قریب پہنچی تو ٹریکٹر نمبری 1469۔پی کے ایس جس کے پیچھے بجلی کا پول بندھا ہوا تھا ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہوئے پھاٹک کے درمیان [پھنس گیا اور اسی وقت فریدایکسپریس وہاں پہنچ گئی لیکن ڈرائیور امتیاز نے دور سے صورت حال بھانپتے ہوئے ایمر جنسی بریک لگا کر ٹرین روک لی جس کی وجہ سے ٹرین بڑے حادثہ سے بچ گئی ڈرائیور اور ٹرین کے دیگر عملہ نے فوری طور پر ٹریکٹر ڈرائیور اشفاق سکھیرا سکنہ209۔ای بی کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے ریلوے ایکٹ کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
فرید ایکسپریس