بچوں کا اغواء، آر پی او ملتان کا نوٹس، حکام سے رپورٹ طلب

  بچوں کا اغواء، آر پی او ملتان کا نوٹس، حکام سے رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) بچوں کے اغوا کے مقدمات میں مغویوں کی برآمدگی نہ ہونے پر ریجنل پولیس افسر کا سخت نوٹس۔ملتان سمیت چاروں اضلاع کے 14 مقدمات کو یکسو کرنے بارے رپورٹ طلب کرلی۔جبکہ حکم عدولی کی صورت میں محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آر پی او ملتان خرم علی شاہ نے بچوں کے اغوا کے مقدمات میں برآمدگی نا ہونے پر سخت نوٹس لیا ہے۔انہوں نے ملتان سمیت چاروں اضلاع کے ضلعی پولیس سربراھان کو ہدایت کی ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ تفتیشی افسران بچوں کے اغوا کے مقدمات میں بچوں کی برآمدگی کی طرف بالکل توجہ نہیں دے رہے ہیں۔جسکی وجہ سے ملتان سمیت ریجن بھر کے چودہ مقدمات تاحال زیر تفتیش ہیں۔ریجنل پولیس آفیسر نے نے خانیوال۔لودھراں۔وہاڑی اور ملتان کو ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں درج بچوں کے اغوا کے مقدمات کو فوری طور پر یکسو کریں۔اور ان کیسوں میں بچوں کی برآمدگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔زہر تفتیش رہنے والے مقدمات میں تھانہ الپہ میں مقدمہ نمبری 225/21۔قادر پور راں میں مقدمہ نمبری 195 /21۔ٹبہ سلطان پور میں 334/21۔سٹی جلال پور پیر والا میں مقدمہ نمبری 485/21۔تھانہ شاہ رکن عالم میں مقدمہ نمبری 489/21۔لڈن میں مقدمہ نمبری 523/21۔گلگشت میں 808/21۔تھانہ خانیوال کہنہ میں مقدمہ نمبری 207/21۔صدر دینا پور میں مقدمہ نمبری 426/21۔تھانہ سیتل ماڑی میں مقدمہ نمبری 735 /21 گلگشت میں 834/21 اور تھانہ گگو میں مقدمہ نمبری 67/21 شامل ہیں۔جو تاحال پینڈنگ ہیں۔اور تفتیشی افسران نے مذکورہ مقدمات میں بچوں کی بازیابی نہیں کروائی ہے۔
رپورٹ طلب