جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے حکومتی کوششیں مزید تیز، جاوید اختر انصاری
ملتان(نیوز رپورٹر)مشیر وزیر اعلی وایم پی اے پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری، تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک عدنان ڈوگر نے یونین کونسل 9 محلہ رشیدآباد میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں جنوبی پنجاب کو اس کا حق مل رہا ہے جنوبی پنجاب کو ترقیاتی کاموں کے لیے علیحدہ فنڈ دیے گئے ہیں پورے جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا سفر جاری ہے یہاں کی عوام کے (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں اس موقع پرحافظ گروپ یونین کونسل 9 تحریک انصاف کے صدرمنور علی لارا،فوکل پرسن حافظ دانیال نے کہا کہ آج جو اس یونین کونسل میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئے تحریک انصاف کے منتخب ایم این اے،ایم پی اے نے اس علاقے کے مسائل کو اپنا مسائلہ سمجھا اور اس حل کیا۔تقریب میں وقاص جاوید انصاری، شمس الدین،مجید شیرانی، حاجی سرفراز، راشد انصاری،شیخ سہیل، شعیب انصاری، رانا حسن شرکت کی۔
جاوید اختر