شہباز شریف،مریم نواز سے لیگی ایم پی اے حسینہ ناز کی ملاقات، پارٹی امورپرتبادلہ خیال
بہاولپور (بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما ممبر صوبائی اسمبلی حسینہ ناز نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف اور مریم نواز سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ حسینہ ناز نے شہباز شریف اور مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کی مبارکباد(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
دی اور پارٹی کے لیے ان کی قربانیوں کا سراہا اس موقع پر انہوں نے شہباز شریف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے عزم کی تعریف کی۔ میاں شہباز شریف نے حسینہ ناز سے گفتگو میں کہا کہ وہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی پریشانی پر بہت فکر مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے جس بُری گورننس کا مظاہرہ کیا ہے اس نے پاکستان کو صدیوں پیچھے دھکیل دیا ہے۔ شہباز شریف نے عمران نیازی کورڈ 19کی صورتحال کو بہتر انداز میں نبردآزما ہوئے اور پاکستان کے عوام کو خیرات میں ملنے والی ویکسین کے علاوہ کوئی سہولت فراہم نہیں کی جارہی۔شہباز شریف، مریم نوازممبر صوبائی اسمبلی محترمہ محترمہ حسینہ ناز سے کہا کہ مسلم لیگی کارکن خاطر جمع رکھیں ہم جلد ہی اقتدار میں آکر نوازشریف کے رکے ہوئے کام مکمل کرینگے اور پاکستان کو اس گرداب سے نکالیں گے۔
حسینہ ناز