مہنگائی کاحملہ، حکومت کی رخصتی انتہائی ضروری، جمشید احمد دستی
مظفرگڑھ (نامہ نگار)پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت کا چل چلا کا وقت قریب ہے، عوام کو آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، صوبائی سیکرٹری اطلاعات پنجاب آل پاکستان کسان اتحاد رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت نے زراعت کو تباہ کر دیا ہے، زرعی ملک میں گندم، کپاس، دالیں برآمد کی(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
جا رہی ہیں، زرعی ریسرچ سینٹرز کے کپاس کے 63 میں سے صرف 4 بیج پاس ہوئے، باقی سب فیل ہو گئے، یہ حال ہے ہمارے زرعی سائنسدانوں اور ریسرچرز کا، حکومت نوٹس لے اور سیڈ مافیا کا سدباب کیا جانا چاہیے، تقریب میں معروف روحانی شخصیت پیر عامر اقبال سلطانی چشتی، رانا سہیل فرزند، ڈاکٹر عبدالرشید شیخ، ڈاکٹر سعید شیخ، سیف اللہ خان لوہانی، سابق ایس ایچ او شاہد رضوان، خواجہ عتیق الرحمن، شیخ محمد فرحان، سید عامر شاہ، اصغر بلوچ، کریم بخش فوجی، محمد سعید، رانا عابد، رانا محمد علی، شیخ عمر علی، حافظ عبدالحمید، ملک علیم مونڈا، ملک خلیل، سمیت عوامی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، جبکہ معروف لوک فنکار خلیل الرحمن سابقہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقائی رقص پیش کیا اور حاضرین کے دل موہ لیے۔
جمشید دستی