نئی پالیسیاں تشکیل، عوام کو بھرپور ریلیف ملے گا، ابراہیم خان
ملتان(سپیشل رپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ایم این اے محمد ابراھیم خان کہا ہے کہ موجودہ حکومت پائیدار عوامی ترقی کے ویژن کے تحت کام کررہی ہے۔ جس کے تحت ملک بھر میں یکساں ترقی کا عمل جاری ہے۔ ماضی میں عوامی فنڈز کا بے دریغ استعمال کیا گیااور عوامی پیسہ ایسے منصوبوں پر لگایا گیا جہاں عام آدمی کو نہیں بلکہ حکمرانوں کو ذاتی طور پر فائدہ پہنچا۔ موجودہ حکومت کا وژن ہے کہ عوام کا پیسہ عوام(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
پر لگایا جائے اور ایسے اجتماعی منصوبوں پر کام ہو جس سے عام شہری کو فائدہ پہنچے۔ انہوں نے کہا مشکل معاشی حالات اورکرونا کی وجہ سے غریب آدمی سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے لہذا ایسے طبقے کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اوالین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا حکومت ایسی پالیسیاں تشکیل دے رہی ہے جس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ عام آدمی کو ہوگا۔ کیونکہ عمران خان واحد وزیراعظم ہیں جن کے دل میں عام آدمی کا درد ہے۔انہوں نے کہا ماضی میں ان کے حلقے این اے 158 کو پسماندہ رکھا گیا۔ فنڈز نہیں دیئے گئے جس کی بدولت حلقے کی عوام میں محرومیاں بڑھیں۔ اب وقت آگیا ہے حلقے کے عوام کو ترقیاتی منصوبے دے کر ان کی محرومیاں ختم کی جائیں۔ انہوں نے کہا این اے 158کی تمام یونین کونسلوں میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ جن کی تکمیل سے حلقے کی ترقی کے ایک نئے دور کاآغاز ہوگا۔اب دیہی علاقوں میں ترقیاتی کا موں کے حوالے سے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں ہر گھر میں بجلی اور سوئی گیس ہوگی این اے 158 کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مثالی حلقہ بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے موضع چاہ میرن خان کی چار بستیوں رام کلی،چاہ پٹھان والا،کا نگڑ والا،بوہر ولا میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے عمران شو کت خان،مہروز خان،عرفان شو کت،افنان خان،الحاج شاہد اقبال شیخ،حاجی آصف خان،رانا جاوید اقبال،ملک شکیل،اللہ نواز،ڈاکٹر فرحان،محمد خالد،اللہ رکھا،خواجہ وقاص، جاوید وارث،شیخ فیاض الدین، نے خطاب کیا۔
ابراہیم خان