میلسی، مویشی منڈی قائم، کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا حکم،عملہ الرٹ
میلسی (تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبد الرزاق علی ڈوگر کی ہدایت پر عید الاضحیٰ کے مو قع پر تحصیل کونسل میلسی کے زیر اہتمام مویشی منڈی قائم کر دی گئی مویشی منڈ ی کے انچارج ٹیکس انسپکٹر ر میاں محمد ارشد چوغطہ نے(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
بتایا کہ منڈی میں تمام تر سہولیات مہیا کر دی گئی ہیں تمام سر کاری محکموں کے کاونٹرز قائم کئے گئے جو آنے والے خریداروں کی مکمل رہنمائی کریں گے انہوں نے کہا کہ کرونا ایس او پیز کی مکمل پابندی ضروری ہو گی بغیر ماسک اور سینٹائزر کسی کو منڈی میں داخل ہو نے کی اجازت ہو گی اور نہ ہی کھانے پینے کے سامان لانے کی اجازت ہو گی اسی طرح فروخت کنندگان اور خرید اروں کے مابین سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنا یا جائے گا۔