بجلی گھنٹوں بند، لوگوں کی چیخیں، کاروبار متاثر، مظاہرے، میپکو حکام کو بد دعائیں 

بجلی گھنٹوں بند، لوگوں کی چیخیں، کاروبار متاثر، مظاہرے، میپکو حکام کو بد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ملتان، وہاڑی، میلسی، راجن پور، بارہ میل، مخدوم رشید(نیوز رپورٹر، بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی، تحصیل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) وہاڑی شہر اور گردونواح میں شدید گرمی کے بعد تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بارش برسی،بارش برسنے سے گرمی کا زور ٹوٹ (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
گیا جبکہ متعدد تیز ہواوں اور بارش کے سبب متعدد فیڈرز ٹرپ گئے جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارش برسنے کے امکانات ہیں سب ڈویژن جام پوربھر میں شدید گرمی اورحبس نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کردیادرجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچاجبکہ صبح سویرے سے ہی سورج آگ برسانے لگا اور دن بھر گرمی اور لوکے تھپیڑوں نے شہریوں کا گھروں میں محدود کردیا جبکہ شہریوں نے گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے ٹھنڈے مشروبات کااستعمال شروع کردیا جس میں املی آلوبخارہ،گنے کارس، سردائی، ودیگر مشروبات شامل ہیں جن کوشہری استعمال کررہے ہیں اور گرمی کی شدت کو کم کررہے ہیں شہریوں عبدالغفار، غلام یاسین، محمد ریحان، شعبان علی، محمد افضل و دیگر نے کہا کہ پچھلے دودن سے گرمی بڑھ گئی ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے جسے کم کرنے کے لیے ہم ٹھنڈے مشروبات کااستعمال کررہے ہیں وقتی طور پر تو گرمی کی شدت کم ہوجاتی ہے مگر گرمی کااحساس سارادن رہتاہے۔ کبیروالا کے دیہی علاقوں چوپڑہٹہ،بارہ میل،بلاول پور،سرائے سدھو اور ونوئی پل میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے شدید گرمی میں عوام ٹرپ گئی ہے اور کاربار زندگی بھی معطل ہوکررہ گئی،اس سلسلے میں نواحی علاقہ ونوئی پل پر قیصر عباس باٹی،شاہد بندیشہ،غلام مرتضی،نزاکت علی اور مظہر عباس نے واپڈ حکام کے خلاف سخت احتجاج کیا ان کا کہنا تھا کہ بجلی ایک گھنٹہ آتی ہے اور پانچ سے چھ گھنٹے غائب ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ہمارے گھروں میں پینے کا پانی نایاب ہے اور ہمارے بچے شدید گرمی میں تڑپ جاتے ہیں واپڈا ملازمین کے نمبر بھی بند ہوتے ہیں،ہماری حکام بالا سے اپیل ہے بجلی کے نظام کو درست کیا جائے۔ مخدوم رشید و گردونواح کے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جس کی وجہ سے ٹی وی، ایل سی ڈی، واشنگ مشین، فریج سمیت دیگر لاکھوں کا سامان خراب ہو چکا ہے، حشمت ہاشمی، غلام عباس شاہ، ملک فیاض، عمران، توصیف، ساجد و دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گرمی کی شدت روز برو ز بڑھ رہی ہے،اس کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس وجہ سے ہماری گھریلو الیکٹرونکس اشیا جل گئی ہیں، اہل علاقہ نے کمشنر ملتان، میپکو چیف آفیسر ملتان سے اپیل کی ہے کہ لوڈ شیڈنگ کو جلد از جلد ختم کیا جائے اور ٹرپنگ پر کنٹرول کیا جائے تاکہ نہ صرف لاکھوں کا سامان بچ سکے بلکہ گرمی کی شدت میں صارفین بھی سکون سے زندگی گزار سکیں۔
لوڈشیڈنگ