دوافراد قتل، مختلف شہروں میں حادثے،5جاں بحق
ملتان، کچا کھوہ، رحیم یارخان، ہارون آباد، کرم پور، روجھان(وقائع نگار، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) پرانا شجاع آباد روڈ بلال چوک کے قریب سوئمنگ پول میں نہاتے چودہ سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ تھانہ قطب پور کے علاقے میں 14 سالہ(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)
محسن سوئمنگ پول میں نہا رہا تھا۔اسی دوران گہرے پانی ہونے کی وجہ سے وہ ڈوب گیا ہے۔اور جاں بحق ہوگیا۔اطلاع پر ریسکیو کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ بچے کی لاش کو سوئمنگ پول سے باہر نکال لیا۔ منچن بند میں نہاتے ہوئے 17 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق اہل علاقہ اور ریسکیو عملہ نے لاش نکال کر کارروائی کے بعد تدفین کے لئے ورثا کے حوالے کردی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز جن پور کے قریب بستی گوپانگ کا رہائشی 17 سالہ نوجوان محمد عامر گوپانگ منچن بند میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا ساتھیوں نے شور واویلا کیا جس پر اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 کو اطلاع فراہم کردی۔ اہل علاقہ اور ریسکیو عملہ نے دو گھنٹے آپریشن کے بعد منچن بند میں ڈوبنے والے محمد عامر گوپانگ کی لاش نکال لی اور ضروری کارروائی کے بعد تدفین کے لئے ورثا کے حوالے کردی۔ہارون آباد مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک نوجوان جاں بحق ایک زخمی، تفصیلات ہارون آباد قاضی والہ روڈ پرپٹرولنگ چیک پوسٹ 117مراد کے قریب ملتان سے آنے والی مسافر بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی،جس کے نتیجے میں محمد طفیل نامی شخص کا بیٹاجواں سالہ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک زخمی ہوگیا، اطلاع پر مقامی پولیس اور ریسکیو 1122کی موقع پر پہنچ گئی اور نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ کرم پور میں تیس سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی، موقع پر جاں بحق تفصیل کے مطابق محمد شاہد قوم سیال نے گھریلو نا چاقی پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنے گھر میں رہائشی کمرہ. میں لگے پنکھے کیساتھ لٹک گیا، گھر والوں نے دروازہ توڑ کر پھندے میں لٹکا ہوا اتارا، جو کہ جانبحق ہو چکا تھا اغوا برائے قتل ڈکیتی اور بھتہ وصولی میں ملوث اشتہاری فیاض دولانی نے کالالی کے الزام میں اپنی بہن اور لڑکے بلال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آنے سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں زرائع کے مطابق مرد اور خواتین دونوں کی لاشیں دریا میں بہا دی گء جبکہ دونوں فریق جرائم پیشہ ہونے کے باعث پولیس کو اطلاع نہیں دے رہے )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے شیخ زید ہسپتال ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج صادق آباد بس حادثہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بس حادثہ کے زخمیوں کو تمام تر سہولیات اور ادویات مفت فراہم کی جائیں۔انہوں نے زخمیوں کے ورثاسے اظہار ہمدری کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک حادثہ پر وزیر اعلی پنجاب نے بھی اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں انتظامیہ آپ کے ساتھ ہے۔
حادثات