حضرت دیوان حاجی شیرؒ کا تین روزہ عرس ختم اہم شخصیات کی دربار پرحاضری، ملکی ترقی استحکام کیلئے خصوصی دعائیں، سکیورٹی الرٹ رہی
ساہوکا(نمائندہ پاکستان) چاولی مشائخ المعروف حضرت دیوان حاجی شیرؒ کے تین روزہ عرس کی تقریبات اختتام پذیرہوگئیں، ایم این اے،اے سی،ڈی ایس پیز و دیگر(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
سیاسی وسماجی شخصیات نے دربار پر حاضری دی اور چادر پوشی کے بعد چراغاں کیا تفصیل کے مطابق بر صغیر پاک وہندکے عظیم صوفی بزرگ حضرت دیوان چاولی مشائخ المعروف بابا حاجی شیر دیوان کے تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات قصبہ دیوان صاحب میں اختتام پذیر ہو ئی ایم این اے سید ساجد سلیم شاہ،امیدوار ایم این اے سید سلمان مہدی نسیم شاہ،سابق ضلعی وائس چیئر مین رانا شاہد سرور نے سجادگان دیوان پیر حاجی اویس مصطفی،دیوان پیر غلام رسول،دیوان پیر حاجی فاروق نظامی،پیر خواجہ محمد آصف دیوان، دیوان پیر شاہ بہرام کے ہمراہ دربار پر حاضری دی اور چادرپوشی کی اس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا محمد عمر فاروق،ڈی ایس پی صد ر وہاڑی مہر مظہرحیات ہراج،ڈی ایس پی بوریوالا حاجی محمد اشرف تبسم،ریٹائرڈ ڈی ایس پی فلک شیر بھٹی،ڈی ڈی ایچ او بوریوالا شاہد اقبال،سابق چیف پولیس کوارڈینیٹر وہاڑی صابر سہیل نے دربار پر حاضری دی اور چادر پوشی کے وقت ملکی سلامتی واستحکام خوشحالی اور امن کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی دعا کے بعد جشن چراغاں میں شمولیت کی چراغاں کے بعد عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو ئی اس موقع دیوان پیر علی حسن ذیلدار، سید دلپذیر حسین شاہ، دیوان پیر محمد کاشف، سابق کونسلر محمد معین ڈھڈی،عہدیداران ستلج پریس کلب رجسٹرڈ ساہوکا چوہدری ندیم انجم سندھو،محمد یار بھٹی،محمد ریاض چوہان،حاجی علی اصغر،چن نواز کھچی حاجی ذوالفقار بھٹی بھی موجود تھے۔ محکمہ صحت اور اوقاف کے جوانوں نے بھی فرائض سر انجام دیئے پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے داخلی اور خار جی راستوں پر اہلکار تعینات تھے جو دربار پر آنے والے ہر شخص کو میٹل ڈی ٹیکٹر کے ذریعے چیک کر کے اور واک تھر وگیٹ سے گزار کر مزار کے اندر داخل ہو نے دیا گیا ایس ایچ او ساہوکا مہر محمد عباس نے کہا کہ الحمداللہ عرس کے دوران کو ئی بھی ناخو شگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
عرس