خانیوال: قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، 50کروڑ روپے مالیت کی سرمایہ کاری اراضی واگذار
خانیوال (نمائندہ پاکستان) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے 50 کروڑ روپے مالیت کا 217 ایکڑ سرکاری رقبہ ناجائز قابضین سے واگزار کروا کر بحق سرکاری ضبط کرلیا-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر چک 83 دس آر میں کئے گئے اس کریک ڈاؤن کی(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
نگرانی اسسٹنٹ کمشنر بابر سلیمان نے کی جبکہ اس موقع ہر محکمہ مال اور پولیس کا عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا-رقبہ پر لیز مدت ختم ہونے کے باوجود کاشت جاری تھی-سرکاری تحویل میں لے کر فصلیں تلف اور عارضی و پختہ تعمیرات مسمار کردی گئیں -اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ تاوان کی وصولی اور مزید قانونی کارروائی کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں -ڈپٹی کمشنر نیضلع کے دیگر علاقوں میں بھی کارروائی میں تیزی لانے کا کا حکم دیدیا ہے-
سرکاری رقبہ