آلودگی ختم، ماحول کے تحفظ کیلئے ہرشہری کرداراداکرے، ملک نواز مانک

   آلودگی ختم، ماحول کے تحفظ کیلئے ہرشہری کرداراداکرے، ملک نواز مانک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 میلسی،اوچشریف(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار) ڈائریکٹرجنرل ماحولیات پنجاب ملک محمد نوازمانک نے کہا  ہے کہ آلودگی کے خاتمہ اورماحول کے تحفظ کیلیے پنجاب حکومت بھر  پوراقدامات اٹھارہی ہے۔صحت مندانہ ماحول کی فراہمی کے لیے ہرمحب وطن پاکستان کواپنا کردارادا کرناہوگا اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لیے اپنی(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
 زمہ داریاں پوری دیانت داری سے ادا کرنیکی اشدضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز پنجاب بھرمیں تعینات محکمہ ماحولیات کے زمہ دارافسران کوہدایات دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عید قربان کے موقع پرذبح کیے جانے والے قربانی کے جانوروں کی آلاشوں کو کھلے مقام یا گلی محلوں اور رہاشی علاقوں میں ڈالنے سے شہری گریزکریں اورانہیں آبادیوں سے دورکسی کھلی جگہ پرزمین میں گڑھے کھود کردفن کریں تاکہ آلایشوں سے پیدا ہونے والی بد بو اورتعفن سے آلودگی پیدا نہ ہو۔ڈی جی ماحولیات پنجاب ملک محمد نوازمانک نے مزید کہا کہ عیدقربان کے موقع پراکثر شہروں اور دیہاتوں میں لوگ جانوروں کی آلایشوں کو صحیح طریقے سے ٹھکانے لگانے کی بجائے گھروں کے پاس گلیوں محلوں اور رہاشی علاقوں میں پھینک دیتے ہیں جس سے ماحولیاتی آلودگی پھیلتی ہے اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ جانوروں کی آلایشوں کو کسی ایسی جگہ دفن کیا جائے جہاں آلودگی نہ ہو۔صاف ستھرا ماحول برقراررکھنے اور فضا کو آلودہ ہونے سے بچانے کے لیے ہم سب کو اپنی قومی ذمہ داری کا خاص خیال رکھنا چاہیے کیونکہ عید کے ایام میں پھینکی جانے والی آلایشوں پربیٹھنے والے زیادہ پرندوں کے اڑتے وقت جہازوں اوردفاعی طیاروں سے ٹکرانے اورہماری قومی املاک کے نقصان کا بھی اندیشہ ہوتا ہے قومی املاک کا تحفظ بھی ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ آلودگی کے خاتمہ اورماحول کے تحفظ کے لیے وزیراعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام پرعمل درآمد کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے پروگرام کو کامیاب کرنے کے لیے محکمہ جنگلات کے ساتھ ساتھ محکمہ ماحولیات کے افسران کا بھی فرض ہے کہ وہ مہم کوکامیاب کرنے میں اپناکردار ادا کریں کیونکہ زیادہ سے زیادہ درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میں اہمیت رکھتے ہیں۔آبادی والے علاقوں کے نزدیک قام کارخانوں فیکڑیوں اینٹوں کے بھٹوں اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے پولڑی فارمزپرکڑی نظررکھی جائے اورحفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی پالیسیوں اورایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے عوامل کو سختی سے روکا جائے۔
ملک نواز