انتظار کی گھڑیاں ختم، عید الضحیٰ کا چاند نظر آگیا عید قرباں میں باقی 10دن رہ گئے 

  انتظار کی گھڑیاں ختم، عید الضحیٰ کا چاند نظر آگیا عید قرباں میں باقی 10دن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (اسٹاف رپورٹر) انتظار کی گھڑیاں ہوئیں ختم، عید الضحی کاچاندنظرآگیا عیدقرباں میں باقی 10 دن رہ گئے، ایشیاکی سب سے بڑی سپرہائی وے مویشی منڈی اپنے جوبن پر آگئی،کراچی والوں نے قربانی کا جانور خریدنے کے لئے کمر کس لی،اتوار کے روز سنڈے کو فنڈے منانے مویشی منڈی پہنچ گئے،ہر دس منٹ بعد مارشیلنگ ایریا میں قربانی کے جانوروں سے لدے ٹرک اور ٹرالرز کی انٹری تعداد 5 لاکھ ہوگئی ہررنگ ونسل کا جانور موجود،کورونا ایس اوپیز کے تحت منڈی کا رخ کرنیوالوں کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے تفصیل کے مطابق سندھ،بلوچستان،خیبر پی کے اور پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں سے 5 لاکھ سے زائد قربانی کے جانور مویشی منڈی پہنچ گئے صرف جانوروں کے داخلے کیلئے مختص مارشیلنگ ایریا سے ہر 10 منٹ بعد جانوروں سے لدے ایک ٹرک اور ٹرالر کے ذریعے انٹری جاری ہے،قربانی کے جانوروں میں آسٹریلن،برہمن،ساہیوالی،سبی،سندھی اور ڈانگری نسل کے بیل اور گائے اور خوبصورت دنبے،ہرن، ڈاچی، سندھی، ٹابری، گلابی اور کاموری نسل کے بکرے اورسندھی،کوہستانی اور ریگستانی نسل کے صحرائی جہاز کہلانے والے اونٹ بھی لینڈ کرچکے ہیں،اتوار کو چھٹی کے روز بھی شہریوں نے مویشی منڈی کا رخ کرکے سنڈے کو فنڈے بنادیاہے،کہتے ہیں کہ قربانی کاجانورتلاش کررہے ہیں لاکھوں جانورآچکے ہیں اب ہمیں سستاجانورملنے کی امیدہے،داخلی راستوں پر سینٹائزر گیٹ اور واک تھرو گیٹ سے بیوپاریوں اور شہریوں آمد کا سلسلہ جاری ہے،بیوپاری محمدزاہدنے کہاکہ 16جانورلے کرآئے سپرہائی وے مویشی منڈی آئے ہیں کراچی کے جس چینل نے مجھے دکھایاگیااس کامقصدصرف اپنی ریٹنگ بڑھاناتھاہمیں یہاں ہرقسم کی سہولت موجودہے پانی صبح،شام آٹھ آٹھ لیٹرمفت فراہم کیاجارہاہے انتظامیہ کی جانب سے ہربلاک میں صفائی ستھرائی کانظام بہترہے،کھرلیاں اوردیگرسامان شہرکے نرخناموں پرسستادستیاب ہے دن رات پانی،بجلی اورچارے کی سہولت میسرہے، ترجمان مویشی منڈی یاوررضاچاو لہ کاکہناتھاکہ کورونا سے احتیاط کیلئے ایس او پیز سخت کردیئے گئے ہیں،انٹری گیٹ پرسینیٹائرزاورواک تھروگیٹ نصب ہیں،شہریوں اوربیوپاریوں کووہاں سے گزرکرمویشن منڈی کے اندرآنے دیاجاتاہے،ماسک کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں، رین ایمرجنسی نافذکرکے ٹیمیں الرٹ کردی گئی ہیں جبکہ ناگہانی صورتحال سے بچنے کیلئے بجلی کے پولز پر پلاسٹک کے پائپ چڑھائے جاچکے ہیں اورانتظٓامیہ کی جانب سے بجلی کی تاروں سے دور رہنے کیلئے لاوڈ اسپیکر سے اعلانات بھی کیے جارہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -