سکھر،سماجی برائیوں کیخلاف فاطمہ ملک ویلفیئر کا احتجاجی مظاہرہ 

       سکھر،سماجی برائیوں کیخلاف فاطمہ ملک ویلفیئر کا احتجاجی مظاہرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھر ضلع میں بڑھتی ہوئی بدامنی،سماجی برائیوں کے خلاف فاطمہ ملک ویلفیئر ٹرسٹ ضلع سکھر کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریبازی کی مظاہرے کی قیادت صوبائی صدر  غلام مصطفی میرانی،نائب صدر سندھ میر غلام مجتبی سمیت ضلعی عہدے دار محمد سلمان،گل حسین میرانی،علی خان،اقرار احمد،زوالفقار علی و دیگر کررہے تھے اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ضلع سکھر سندھ کا امن پسند شہر ہے لیکن اب یہ شہر بدامنی کی بری طرح لپٹ میں آگیا ہے شرپسند عناصر شہر کے امن کو تباہ کررہے ہیں پولیس کی عدم توجہی اور ناقص پالیسی کی بدولت شہر میں چوری،لوٹ مار،ڈکیتی کی واردتیں بڑھ گئی ہیں منشیات کی کھلے عام فروخت،سماجی برائیوں میں اضافہ لمحہ فکریہ بنتا جارہا ہے

مزید :

صفحہ آخر -