سکھر انتظامیہ نے سندھ حکومت کے احکامات ہوا میں اڑادیئے
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سکھر انتظامیہ نے سندھ حکومت کے احکامات ہوا میں اڑادیئے، شہر کی سڑکوں و تجارتی مراکز میں جانور فروخت کرنے کا سلسلہ جاری، شہریوں نے بجلی کے پولز پر جانور باندھنا شروع کردیا، شہری حلقوں میں تشویش کی لہر، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے شہر کے باہر مویشی منڈیاں قائم کرنے سمیت جانوروں کی شہر کے تجارتی و کاروباری مرکز میں خرید و فروخت پر ایس او پیز پر عملدر آمد کرانے کے واضع احکامات کے باوجود سکھر شہر کی انتظامیہ نے سندھ حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے ہیں عید قربان کے حوالے سے مویشی مالکان کی جانب سے شہر سے دور دراز علاقوں اور قومی شاہراؤں پر چھوٹی بڑی از خود مویشی منڈی قائم کرکے عید قربان کیلئے مویشی فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا لیکن کئی بیوپاریوں نے پولیس و سکھر انتظامیہ کے افسران و عملے کی ملی بھگت سے اپنے چھوٹے بڑے مویشی فروخت کیلئے شہر سکھر کی سڑکوں،تجارتی و کاروباری مراکز میں لیکر گشت شروع کردیا ہے جبکہ شہریوں نے بھی اپنے جانور سڑکوں کے کنارے بجلی کے پولوں پر باندھنا شروع کردیا ہیشہری وسماجی حلقوں میں اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے اور شہریوں کی جانب سے سکھر انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے سمیت شہر میں قائم ہونی والی مویشی منڈیوں کو ختم کرکے سرکاری سطح پر شہر کے باہر مویشی منڈی قائم کرکیجانوروں کی فروخت کی اجازت دیکر شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے اقدام کئے جائیں۔