طلباو طالبات سی ایس ایس کے امتحانات کیلئے اپنے آپ کو تیار کریں: خالد مقبول صدیقی 

    طلباو طالبات سی ایس ایس کے امتحانات کیلئے اپنے آپ کو تیار کریں: خالد مقبول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (اسٹاف رپورٹر)  ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کراچی آرٹس کونسل میں کیرئیر کونسلنگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی تاریخ میں مواقع دستک ضرور دیتے ہیں لیکن اس سے فائدہ وہی قومیں اٹھاتی ہیں جو اپنے آپ کو اس ترقی کیلئے تیار رکھتی ہیں اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم سیاست نہ کریں بلکہ سیاست کو تبدیل کریں آج جہاں اساتذہ اکرام ماہرین تعلیم اور محقیقین موجود ہیں جنھوں نے زندگی میں ترقی کے مختلف پہلو پرروشنی ڈالی ہے کیرئیر کونسلنگ کی اہمیت اس لیئے بھی بہتر ہو گئی ہے کہ آج سو سے زائد کمپنیوں نے ڈگری کی شرط ختم کر دی ہے آنے والا دور کس قسم کا ہوگا کیسے اسکول ہونگے اور کیسے اسپتال اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ ملک ترقی نہیں کرتے بلکہ خطے ترقی کیا کرتے ہیں آپ کے پڑوس میں دوممالک ایسے ہیں جو آبادی کے جائنٹ ہیں جواب ٹیکنالوجی کے جائنٹ ہیں۔1998میں چین میں غربت کی شر ح 40فیصد اور ہندوستان میں 55فیصد اور آج یہ شرح بالترتیب 1فیصداور 15فیصد رہ گئی ہے اور ایک زمانے میں پاکستان کا تقابلی جائزہ کینیا اور یوگینڈا سے کیا تو لوگوں نے اس پر اعتراض کیا لیکن ٓاج میں پاکستان کا تقابلی جائزہ ایتھوپیا اور روانڈاسے کرنے جا رہا ہوں اس تاریخ کو نوٹ کرنا ہوگا پاکستان کا مستقبل آپ نوجوانوں سے جڑا ہوا ہے آپ نے خوف اور ڈر کو نکال کر آگے بڑھنا ہے کیوں کہ جب تک ہم اپنے آپ کو بدلنے کا ارادہ نہ کریں تو خدا بھی ہمارے حالات تبدیل کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتا آج کے اس سیشن میں سیاسی گفتگو کا محل نہیں لیکن یہ ضروری ہے کہ جئب ترقی نے اس خطہ میں دستک دی تو ہم اس کیلئے تیار نہ تھے اور بنگلہ دیش اس کیلئے تیار تھا اور وہ ترقی کر گیا 2011میں جب بنگلہ دیش سے مقابلہ کیا جاتا تھا تو لوگ ہنستے تھے لیکن آج وہ ہم سے آگے ہیں مجھ سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے جاوید حنیف نے دو پاکستان کا ذکر کیا ایک جناح کا پاکستان اور ایک بھٹو کا پاکستان اب ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ70سے پہلے کا جناح کا پورا پاکستان بہتر تھا یا بھٹو کا جاگیردارانہ،وڈیرانہ جمہوریت پر مشتمل آدھا پاکستان۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مذید کہا کہ ان پروگراموں کا مقصد ماہرین تعلیم کے ذریعے آ لوگوں کو مستقبل کے چیلینجزز سے روشناس کرایا جائے یہ حقیقت بھی واضع رہے کہ آنے والے دور میں سائنس انیڈ ٹیکنالوجی کی ترقی ایک ارب سے ذائد افراد کوغیر متعلق کر دے گی جس کے باعث ایک نئی اقوام متحدہ تشکیل دینی پڑے گی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے طلبا و طالبات پر ذور دیا کہ وہ اپنے آپ کو سی ایس ایس کے امتحانات کیلئے تیار کریں اور اس کے ساتھ ساتھ تعلیم کے مطابق فوج میں میں بھی شمولیت کیلئے تیار کریں۔اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ،اسداللہ ایڈوکیٹ،ڈاکٹر نوشابہ صدیقی،محمد افضل حق،رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف اور دیگر ماہرین نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -