امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر  تباہ، 2 افراد ہلاک

امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر  تباہ، 2 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن(آئی این پی) امریکی ریاست آئیووا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے بعد فضا میں ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست آئیووا کی کاونٹی لین میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ایک گھر کے پچھلے حصے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ جس وقت طیارہ گھرکے عقب پر گرا خوش قسمتی سے وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔ طیارہ گرنے سے پائلٹ اور ایک مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جن کی شناخت بالترتیب 57 سالہ چارلس کیزر اور 49 سالہ میتھیو کے نام ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق نیویارک کے شہر البانے سے ہے۔
 چھوٹا طیارہ 

مزید :

صفحہ اول -