میپکو میں 21ارب 33کروڑ روپے سے زائد کی ٹیکس چوری کا انکشاف
ملتان (طارق انصاری سے) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ (میپکو) میں مالی بے ضابطگیاں اپنے عروج کو پہنچ گئی ہیں سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کی خوربرد کا انکشاف ہوا ہے۔ بورڈ کی ہدایت پر لارج ٹیکس پیئرز آفس (ایل ٹی او) ملتان ریجن کی جانب سے سپیشل انٹرنل آڈٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق میپکو میں 21 ارب 33 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد کی ٹیکس چوری کی گئی ہے سپیشل آڈٹ رپورٹ کے مطابق میپکو نے سال 2018ء میں سیلز ٹیکس، سکریپ، مواصلات، مینٹیننس، پرنٹنگ، پروفیشنل چارجز، ایڈوانس کی مد میں، اثاثہ جات کی مد میں، اشتہارات کی مد میں، تنخواہوں کی مد میں، بجلی پانی گیس کی مد میں، سٹیشنری سمیت دیگر اخراجات پر سیلز ٹیکس کی مد میں 15 ارب 35 کروڑ 31 لاکھ 63 ہزار روپے سے زائد کی خردبرد کا انکشاف ہوا ہے جس پر لارج ٹیکس پیئرز آفس (ایل ٹی او) ملتان نے 5 ارب 98 کروڑ سے زائد جرمانہ عائد کردیا ہے سپیشل آڈٹ ٹیم کو ٹیکس ایئر 2018ء کے دوران بجلی کی سیلز کم ظاہر کرنے، سکریپ اور ایڈورٹائزنگ پر سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی اور میپکو کی خریداری میں جعلی سپلائرز ظاہر ہونے پر سپیشل آڈٹ ٹیم کو مزید چھان بین کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیو کی جانب سے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو لارج ٹیکس پیئر آفس ملتان کو دی جانیوالی رپورٹ کے مطابق سکریپ کی فروخت پر سیلز ٹیکس کی عدم وصولی، انکم ٹیکس ریٹرن کے مقابلے میں بجلی کی سیلز کم ظاہر کی گئی، ایڈورٹائزمنٹ کی رسیدوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس، سیلزٹیکس کی عدم ادائیگی کی گئی ہے مالی سال 2018ء کی ٹیکس ریٹرن 20 ارب 30 کروڑ 7 لاکھ روپے ظاہر کی گئی جبکہ صارفین سے وصول کئے گئے جرمانے اور سرچارج ظاہر نہیں کیے گئے میپکو پرچیز جعلی سپلائرز کے ذریعے کی گئیں ڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیو کی رپورٹ کے مطابق افسران کے گھروں کی تزئین و آرائش پر 2 ارب روپے کے اخراجات ہوئے جن کا ثبوت پیش کرنے میں میپکو ناکام رہا مواصلات اور گاڑیوں کی مرمت پر 1 ارب 34 کروڑ 37 لاکھ 99 ہزار لاگت آئی بجلی گیس اور پانی پر 8 کروڑ 12 لاکھ 36 ہزار روپے لاگت مواصلات پر 5 کروڑ 38 لاکھ 75 ہزار روپے خرچ کیئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی فیسوں کی مد میں 93 لاکھ 45 ہزار روپے خرچ کیے مختلف مینٹننس کی مد میں 1 ارب 29 کروڑ روپے لاگت پرنٹنگ کی مد میں 16 کروڑ 44 لاکھ 61 ہزار روپے اشتہارات 5 کروڑ 97 لاکھ 29 ہزار لاگت آئی لارج ٹیکس پیئرز آفس ملتان ریجن کی رپورٹ کے مطابق میپکو عوام کو بجلی فراہم کرنے سمیت بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی اور ای فائل کرنے کا بھی ذمہ دار ہے لیکن میپکو نے اس کی تعمیل نہیں کی جس پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے سیکشن 161 کے تحت واجب الوصول ٹیکس 15 ارب 35 کروڑ 31 لاکھ 63 ہزار روپے بمعہ جرمانہ 5 ارب 98 کروڑ 7 لاکھ 38 ہزار روپے جو مجموعی طور پر 21 ارب 33 کروڑ 39 لاکھ 2 ہزار روپے کی فوری ادائیگی کرے۔
ذرائع