لاہور میں تیز بارش سے موسم خوشگوار ، سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور میں رات گئے سے ہی ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی تھیں ، صبح سے ابر آلود موسم کے باعث شہری سہانے موسم کے مزے لیتے رہے جبکہ 8 بجے کے بعد مختلف علاقوں میںپہلے بوندا باندی ہوئی بعد ازاں تیز بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔
لاہور میں تیز بارش کے باعث موسم سہانا ہو گیا ، گرمی کی شدت دور ہو گئی جس سے شہریوں کے مرجھائے شہرے کھل اٹھے ، تیز بارش کے باعث مختلف شاہرات پر پانی کھڑ ا ہو گیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔
لاہور میں فیروز پور روڈ ، جیل روڈ ، کینال روڈ ، ایبٹ روڈ اور دیگر شاہرات پر پانی کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ۔