ہوائی بوسوں اور گلے لگنے کیلئے کم از کم یہ کام تو کرتے،شعیب اختر کا طنز، شاہین کے ’فلائنگ کس‘ بھی تنقید کی زد میں آگئے

کراچی (ویب ڈیسک) شاہین شاہ آفریدی کے ’فلائنگ کس‘ بھی تنقید کی زد میں آگئے، سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کتہے ہیں کہ صرف ایک وکٹ کے بعد اس طرح خوشی منانا زیب نہیں دیتا، ہوائی بوسوں اورگلے لگنے کیلیے کم سے کم پانچ وکٹیں تو لیتے، شکست کیلیے بہانے بنانے کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے، موجودہ مینجمنٹ اور پی سی بی کو مزید 3 برس دیں تاکہ ہماری ٹیم سب سے آخر میں پہنچ جائے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے صرف ایک وکٹ لی ، شعیب اختر نے خاص طور پر پیسرکے فلائنگ کس پر شدید اعتراض کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی اتنی وکٹیں نہیں لیتے جتنے ہوائی بوسے اچھالتے ہیں، انھیں گلے لگنے اور اس طرح فلائنگ کس کرنے کیلیے کم سے کم 5 وکٹیں تو لینا چاہئیں، صرف ایک وکٹ کے حصول پر اس انداز میں خوشی منانے کا کیا جواز بنتا ہے۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کی دوسرے درجے کی ٹیم نے بھی پاکستان کو 52 رنز سے مات دے دی تھی، 47 اوورز تک محدود میچ میں گرین شرٹس 248 رنز کا ہدف حاصل نہیں کرپائے تھے، شعیب اختر کہتے ہیں کہ ٹیم آپس میں ہم آہنگ نہ تھی جیسے بہانے بنانے کی کوئی ضرورت نہیں۔