لاہور میں تیز بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام شدید متاثر، اہم علاقے بجلی سے محروم 

لاہور میں تیز بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام شدید متاثر، اہم علاقے بجلی سے ...
لاہور میں تیز بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام شدید متاثر، اہم علاقے بجلی سے محروم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور میں بارش کے باعث لیسکو کے 230سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ،فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ۔
لاہور میں صبح سے ہونے والی بارش کے باعث کینال پارک ، داتا نگر ، انگوری باغ ، بھاٹی گیٹ ، اکبری منڈی ،شادی پورہ ، بیڈن روڈ ، مومن پورہ ، مانگا منڈی ، گوجر پورہ ، شالامار ، مزنگ ، قلعہ گجر سنگھ ، والٹن ، لوئر مال ، گلبرگ ، محمدی پارک ، بلال کالونی ، اچھرہ ، مومن پورہ ، کریم پارک ، بیگم کوٹ میں بجلی بند ہے ۔
بیڈن روڈ پر بھی بجلی معطل ہے جس کے باث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں ، ادھر لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ عملہ فیلڈ میں موجود ہے ، بارش رکتے ہی بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔a