راولپنڈی، 33مقامات پر سمارٹ لاک ڈاﺅ ن نافذ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا وائرس کے باعث شہر کے 33مقامات پر سمارٹ لاک ڈاﺅ ن نافذ کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روالپنڈی کے 33مقامات میں سے 11پر کورونا کی نئی قسم’ ڈیلٹا ‘کے مریض موجود ہیں۔ بھارتی وائر س سے متاثرہ مریضوں کے گھروں اور گلیوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔ سیل ہونے والے علاقوں میں ٹینچ بھاٹہ، اڈیالہ روڈ، ایئر پورٹ سوسائٹی اور دیگر مقامات شامل ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سمارٹ لاک ڈاﺅن کا دورانیہ 10روز پر مشتمل ہوگا۔
واضح رہے کہ ڈیلٹا وائر س کورونا کی خطر ناک قسم ہے جو کہ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔