امریکی بیس این جی او نے صحرائے تھر میں پینے کے پانی کی فراہمی شروع کردی

امریکی بیس این جی او نے صحرائے تھر میں پینے کے پانی کی فراہمی شروع کردی
امریکی بیس این جی او نے صحرائے تھر میں پینے کے پانی کی فراہمی شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )ہیومن نیسیٹی فاونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام حسین صغیر  وغیرہ نے کہاکہ ہیومن نیسیٹی فاونڈیشن کراچی سمیت تھرپارکر ،عمرکوٹ ، مٹیاری ،جام شورو ،میرپورخاص وغیرہ میں انسانیت کی خدمت کےلیے بلاامتیاز کام کررہی ہے ہیومن نیسیٹی فاونڈیشن ملک بھر میں "600"سے زائد سولر سمر پمپ اور آر او پلانٹ لگاچکی ہے جس مقامی آبادی مستفید ہورہی ہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صغیر کاکہناتھاکہ ہم اس صحرائے تھر میں غریب تھری باشندوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کےلیے تھر کے مختلف گاؤں گوٹھوں میں پینے کےپانی کی سہولت فراہم کررہے ہیں ، میڈیا کے مختلف سوالوں کےجواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہیومن نیسیٹی فاونڈیشن ایک غیرسرکاری اور بغیر پرافٹ کام کرنےوالا آمریکی بیسڈ ادارہ ہے، یہ ادارہ دنیا کے کئی ممالک میں ضرورت مند مسکین ، لاچار بے پہنچ لوگوں کی بلاامتیاز بلا تفریق خدمت کررہا ہے ہمارا ادارہ ہیومن نیسیٹی فاونڈیشن کراچی تا کشمیر تا صحرائے تھر کے ریگستانوں کے غریب مستحق نادار لوگوں کی مدد اور خدمت کررہا ہے ۔

اس موقع پر ہیومن نیسیٹی فاونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر   نے میڈیا کوبتایا کہ ہم پندرہ جولائی کو ایک ایمبولینس کوٹڑی میں قائم چوہدری محمد اسماعیل ہسپتال کو عطیہ کررہے ہیں جس سے علاقے کے مریضوں کو سہولت حاصل ہوگی ۔