بیٹوں نے اپنے ہی باپ کو اغوا کر لیا

بیٹوں نے اپنے ہی باپ کو اغوا کر لیا
 بیٹوں نے اپنے ہی باپ کو اغوا کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) رائیونڈ میں ڈولفن پولیس نے بیٹوں کے ہاتھوں اغوا کیے جانے والے باپ کو بازیاب کرلیا، ترجمان کا کہنا تھا کہ مغوی کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور وہ چیخ و پکار کر رہا تھا، بیٹوں نے جائیداد ہتھیانے کیلئے باپ پر تشددبھی کیا، ملزمان اپنے باپ سے جائیداد کے کاغذات پر دستخط کروا رہے تھے۔

ڈولفن سکواڈ کے ترجمان کے مطابق جاوید، جنید اور سجاد نے دو ساتھیوں کے ہمراہ اپنے باپ فریاد کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے اغوا کیا اور قریبی مکان میں لے گئے، ہمسائے نے 15 پر کال کی تو ڈولفن اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا۔

ترجمان کےمطابق ڈولفن سکواڈ نے ملزمان کو مقامی تھانے کے حوالے کردیا جب کہ تین بیٹوں سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔